مواد پر جائیں

سورۃ التغابن 64:7

یہ سورۃ التغابن کی 18 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5206، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 556 پر ہے۔

زَعَمَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَن لَّن يُبۡعَثُواْۚ قُلۡ بَلَىٰ وَرَبِّي لَتُبۡعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلۡتُمۡۚ وَذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٞ

ان کافروں نے خیال کیا ہے کہ دوباره زنده نہ کیے جائیں گے1 ۔ آپ کہہ دیجئے کہ کیوں نہیں اللہ کی قسم! تم ضرور دوباره اٹھائے جاؤ گے2 پھر جو تم نے کیا ہے اس کی خبر دیئے جاؤ گے3 اور اللہ پر یہ بالکل ہی آسان ہے.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی یہ عقیدہ کہ قیامت والے دن دوبارہ زندہ نہیں کیے جائیں گے، یہ کافروں کا محض گمان ہے، جس کی پشت پر دلیل کوئی نہیں۔ زعم کا اطلاق کذب پر بھی ہوتا ہے۔
  2. 2 قرآن مجید میں تین مقامات پر اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو یہ حکم دیا کہ وہ اپنے رب کی قسم کھا کر یہ اعلان کرے کہ اللہ تعالیٰ ضرور دوبارہ زندہ فرمائے گا۔ ان میں سے ایک یہ مقام ہے اس سے قبل ایک مقام سورۂ یونس، آیت 53 اور دوسرا مقام سورۂ سبا، آیت 3 ہے۔
  3. 3 یہ وقوع قیامت کی حکمت ہے کہ آخر اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کو کیوں دوبارہ زندہ کرےگا؟ اس لیے تاکہ وہاں ہر ایک کو اس کے عمل کی پوری جزا دی جائے۔ کیونکہ دنیا میں ہم دیکھتے کہ یہ جزا مکمل شکل میں بالعموم نہیں ملتی۔ نیک کو نہ بد کو۔ اب اگر قیامت والے دن بھی مکمل جزا کا اہتمام نہ ہو تو دنیا ایک کھلنڈرے کا کھیل اور فعل عبث ہی قرار پائے گی، جب کہ اللہ کی ذات ایسی باتوں سے بہت بلند ہے۔ اس کا تو کوئی فعل عبث نہیں، چہ جائیکہ جن وانس کی تخلیق کو بےمقصد اور ایک کھیل سمجھ لیا جائے۔ تَعَالَى اللهُ عَنْ ذَلِكَ عُلُوًّا كَبِيرًا۔
  4. 4 یہ دوبارہ زندگی ، انسانوں کو کتنی ہی مشکل یا مستبعد نظر آتی ہو ، لیکن اللہ کے لیے بالکل آسان ہے۔

64:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التغابن
0/18
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التغابن 64:7 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 64:7

Al-Mukhtasar

7- اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرنے والوں نے گمان کر لیا کہ اللہ تعالیٰ ان کی موت کے بعد انھیں زندہ کر کے نہیں اٹھائے گا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! قبروں سے دوبارہ اٹھائے جانے کے ان منکروں سے کہہ دیں: کیوں نہیں، میرے رب کی قسم! تمھیں قیامت کے دن ضرور اٹھایا جائے گا، پھر تمھیں ان اعمال کی ضرور خبر دی جائے گی جو تم دنیا میں کرتے رہے۔ یہ دوبارہ اٹھانا اللہ تعالیٰ کے لیے نہایت آسان ہے۔ یقیناً اس نے تمھیں پہلی بار پیدا کیا اور وہ اس بات پر بھی قادر ہے کہ تمھیں تمھارے مرنے کے بعد حساب کتاب اور جزا و سزا کے لیے قبروں سے زندہ کر کے اٹھائے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
556
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
556
نسخ مصحف (612 صفحات)
557
آیت 64:7 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التغابن. 114 میں سے سورت نمبر 64 · آیات کی تعداد: 18.

آیت 64:7 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 64:7 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 556 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 556 · نسخ مصحف (612 صفحات): 557.

آیت 64:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 64:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 64:7: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 64:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 64:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,206 ہے۔

سورۃ التغابن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التغابن: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 64 پر ہے۔

سورۃ التغابن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التغابن مدنی ہے۔

کیا آیت 64:7 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 64:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التغابن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 241 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play