مواد پر جائیں

سورۃ التغابن 64:9

یہ سورۃ التغابن کی 18 آیات میں سے آیت 9 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5208، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 556 پر ہے۔

يَوۡمَ يَجۡمَعُكُمۡ لِيَوۡمِ ٱلۡجَمۡعِۖ ذَٰلِكَ يَوۡمُ ٱلتَّغَابُنِۗ وَمَن يُؤۡمِنۢ بِٱللَّهِ وَيَعۡمَلۡ صَٰلِحٗا يُكَفِّرۡ عَنۡهُ سَيِّـَٔاتِهِۦ وَيُدۡخِلۡهُ جَنَّٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدٗاۚ ذَٰلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ

جس دن تم سب کو اس جمع ہونے کے دن1 جمع کرے گا وہی دن ہے ہار جیت کا2 اور جو شخص اللہ پر ایمان ﻻکر نیک عمل کرے اللہ اس سے اس کی برائیاں دور کر دے گا اور اسے جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وه ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 قیامت کو یوم الجمع اس لیے کہا کہ اس دن اول وآخر سب ایک ہی میدان میں جمع ہوں گے۔ فرشتہ پکارﮮ گا تو سب اس کی آواز سنیں گے، ہر ایک کی نگاہ آخر تک پہنچ جائے گی، کیونکہ درمیان میں کوئی چیز حائل نہ ہوگی۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا: «ذَلِكَ يَوْمٌ مَجْمُوعٌ لَهُ النَّاسُ وَذَلِكَ يَوْمٌ مَشْهُودٌ» (هود: 103) ”وہ دن جس میں سب لوگ جمع کیے جائیں گے اور وہ ، وہ دن ہے جس میں سب حاضر کیے جائیں گے“۔ «قُلْ إِنَّ الأَوَّلِينَ وَالآخِرِينَ (1) لَمَجْمُوعُونَ إِلَى مِيقَاتِ يَوْمٍ مَعْلُومٍ» (الواقعة: 49-50)۔
  2. 2 یعنی ایک گروہ جیت جائے گا اور ایک ہار جائے گا، اہل حق اہل باطل پر ، ایمان والے اہل کفر پر اور اہل طاعت اہل معصیت پر جیت جائیں گے، سب سے بڑی جیت اہل ایمان کو یہ حاصل ہوگی کہ وہ جنت میں داخل ہو جائیں گے اور وہاں ان گھروں کے بھی وہ مالک بن جائیں گے جو جہنمیوں کے لیے تھے۔ اگر وہ جہنم میں جانے والے کام نہ کرتے۔ اور سب سے بڑی ہار جہنمیوں کے حصے میں آئے گی جو جہنم میں داخل ہوں گے، جنہوں نے خیر کو شر سے، عمدہ چیز کو ردی سے اور نعمتوں کو عذاب سے بدل لیا۔ غبن کے معنی نقصان اور خسارے کے بھی ہیں، یعنی نقصان کا دن۔ اس دن کافروں کو تو خسارے کا احساس ہوگا ہی۔ اہل ایمان کو بھی اس اعتبار سے خسارے کا احساس ہوگا کہ انہوں نے اور زیادہ نیکیاں کرکے مزید درجات کیوں نہ حاصل کیے۔

64:9 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التغابن
0/18
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التغابن 64:9 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 64:9

Al-Mukhtasar

9- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اس دن کو یاد کریں جس روز اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمھیں جمع کرے گا تاکہ تمھیں تمھارے اعمال کی جزا دے۔ وہ دن ہے جس میں کافروں کا خسارہ اور نقصان ظاہر ہو جائے گا، اس طرح کہ ایمان والے جنت میں ان جگہوں کے وارث بن جائیں گے جو دوزخیوں کے لیے بنائی گئی تھیں (اگر وہ نیک اعمال کرتے) اور دوزخ والے آگ میں ان جگہوں کو سنبھال لیں گے جو جنتیوں کے لیے تیار کی گئی تھیں (اگر وہ دوزخیوں والے اعمال کرتے۔) جو شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے تو اللہ تعالیٰ اس سے اس کی برائیاں ختم کر دے گا اور اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے محلات اور درختوں کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ انھیں وہاں سے نکالا جائے گا نہ ان کی نعمتوں کا سلسلہ ٹوٹے گا۔ یہ جو کچھ وہ پائیں گے، یہی عظیم کامیابی ہے جس کا مقابلہ دوسری کوئی کامیابی نہیں کر سکتی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
556
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
557
نسخ مصحف (612 صفحات)
558
آیت 64:9 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التغابن. 114 میں سے سورت نمبر 64 · آیات کی تعداد: 18.

آیت 64:9 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 64:9 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 556 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 557 · نسخ مصحف (612 صفحات): 558.

آیت 64:9 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 64:9 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 64:9: حروف کی تعداد 118، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 64:9 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 64:9 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,208 ہے۔

سورۃ التغابن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التغابن: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 64 پر ہے۔

سورۃ التغابن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التغابن مدنی ہے۔

کیا آیت 64:9 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 64:9 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التغابن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 241 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play