مواد پر جائیں

سورۃ التحریم 66:6 التحريم

یہ سورۃ التحریم کی 12 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5235، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 560 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ قُوٓاْ أَنفُسَكُمۡ وَأَهۡلِيكُمۡ نَارٗا وَقُودُهَا ٱلنَّاسُ وَٱلۡحِجَارَةُ عَلَيۡهَا مَلَٰٓئِكَةٌ غِلَاظٞ شِدَادٞ لَّا يَعۡصُونَ ٱللَّهَ مَآ أَمَرَهُمۡ وَيَفۡعَلُونَ مَا يُؤۡمَرُونَ

اے ایمان والو! تم اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ1 جس کا ایندھن انسان ہیں اور پتھر جس پر سخت دل مضبوط فرشتے مقرر ہیں جنہیں جو حکم اللہ تعالیٰ دیتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے بلکہ جو حکم دیا جائے بجا ﻻتے ہیں.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس میں اہل ایمان کو ان کی ایک نہایت اہم ذمے داری کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور وہ ہے اپنے ساتھ اپنے گھر والوں کی بھی اصلاح اور ان کی اسلامی تعلیم وتربیت کا اہتمام تاکہ یہ سب جہنم کا ایندھن بننے سے بچ جائیں اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب بچہ سات سال کی عمر کو پہنچ جائے تو اسے نماز کی تلقین کرو اور دس سال عمر کے بچوں میں نماز سے تساہل دیکھو تو انہیں سرزنش کرو سنن ابی داؤد۔ فقہا نے کہا ہے اسی طرح روزے ان سے رکھوائے جائیں اور دیگر احکام کے اتباع کی تلقین انہیں کی جائے تاکہ جب وہ شعور کی عمر کو پہنچیں تو اس دین حق کا شعور بھی انہیں حاصل ہو چکا ہو۔ ابن کثیر۔

66:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التحریم
0/12
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التحریم 66:6 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 66:6

Al-Mukhtasar

6- اے اللہ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لیے بہت بڑی آگ سے بچاؤ کا سامان کرو جس میں انسان اور پتھر بطور ایندھن استعمال ہوں گے۔ اس آگ پر ایسے سخت گیر فرشتے نگران ہیں جو آگ میں داخل ہونے والوں پر بڑی سختی کرنے والے ہوں گے۔ جب اللہ تعالیٰ انھیں حکم دیتا ہے تو وہ اس کے حکم کی مخالفت نہیں کرتے اور وہ جو حکم انھیں دے، اس پر کسی تاخیر اور سوچ بچار کے بغیر عمل کرتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
560
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
560
نسخ مصحف (612 صفحات)
561
آیت 66:6 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التحریم (التحريم). 114 میں سے سورت نمبر 66 · آیات کی تعداد: 12.

آیت 66:6 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 66:6 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 560 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 560 · نسخ مصحف (612 صفحات): 561.

آیت 66:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 66:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 66:6: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 66:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 66:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,235 ہے۔

سورۃ التحریم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التحریم: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 66 پر ہے۔

سورۃ التحریم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التحریم مدنی ہے۔

کیا آیت 66:6 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 66:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التحریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 249 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play