سورۃ التحریم 66:5 التحريم
یہ سورۃ التحریم کی 12 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5234، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 560 پر ہے۔
عَسَىٰ رَبُّهُۥٓ إِن طَلَّقَكُنَّ أَن يُبۡدِلَهُۥٓ أَزۡوَٰجًا خَيۡرٗا مِّنكُنَّ مُسۡلِمَٰتٖ مُّؤۡمِنَٰتٖ قَٰنِتَٰتٖ تَٰٓئِبَٰتٍ عَٰبِدَٰتٖ سَٰٓئِحَٰتٖ ثَيِّبَٰتٖ وَأَبۡكَارٗا
اگر وه (پیغمبر) تمہیں طلاق دے دیں تو بہت جلد انہیں ان کا رب! تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عنایت فرمائے گا1 ، جو اسلام والیاں، ایمان والیاں اللہ کے حضور جھکنے والیاں توبہ کرنے والیاں، عبادت بجا ﻻنے والیاں روزے رکھنے والیاں ہوں گی بیوه اور کنواریاں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ تنبیہ کے طور پر ازواج مطہرات کو کہا جا رہا ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے پیغمبر کو تم سے بھی بہتر بیویاں عطا کرسکتا ہے۔
- 2 ثیبات۔ثیب کی جمع ہے (لوٹ آنے والی) بیوہ عورت کو ثیب اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ خاوند سے واپس لوٹ آتی ہے اور پھر اس طرح بےخاوند رہ جاتی ہے جیسے پہلے تھی ابکار بکر کی جمع ہے کنواری عورت اسے بکر اسی لیے کہتے ہیں کہ یہ ابھی اپنی اسی پہلی حالت پر ہوتی ہے جس پر اس کی تخلیق ہوتی ہے فتح القدیر۔ بعض روایات میں آتا ہے کہ ثیب سے حضرت آسیہ فرعون کی بیوی اور بکر سے حضرت مریم حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی والدہ مراد ہیں یعنی جنت میں ان دونوں کو نبی (صلى الله عليه وسلم) کی بیویاں بنا دیا جائے گا ممکن ہے کہ ایسا ہو لیکن ان روایات کی بنیاد پر ایسا خیال رکھنا یا بیان کرنا صحیح نہیں ہے کیونکہ سندا یہ روایات پایہ اعتبار سے ساقط ہیں۔
66:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 66:5
Al-Mukhtasar
5- اللہ کے نبی صلى اللہ عليہ وسلم اگر تمھیں طلاق دے دیں تو قریب ہے کہ آپ کا پاک رب تم سے بہتر بیویاں آپ کو عطا کر دے جو آپ کا حکم ماننے والی، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لانے والی، اللہ تعالیٰ کی فرمانبردار، اپنے گناہوں سے توبہ کرنے والی، اپنے رب کی عبادت گزار اور روزے دار ہوں جو شوہر دیدہ ہوں اور کنواریاں ہوں۔ لیکن رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم نے انھیں طلاق نہ دی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 560
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 560
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 561
آیت 66:5 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التحریم (التحريم). 114 میں سے سورت نمبر 66 · آیات کی تعداد: 12.
آیت 66:5 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 66:5 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 560 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 560 · نسخ مصحف (612 صفحات): 561.
آیت 66:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 66:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 66:5: حروف کی تعداد 70، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 66:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 66:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,234 ہے۔
سورۃ التحریم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التحریم: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 66 پر ہے۔
سورۃ التحریم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التحریم مدنی ہے۔
کیا آیت 66:5 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 66:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التحریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 249 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔