سورۃ الطلاق 65:11
یہ سورۃ الطلاق کی 12 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5228، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 559 پر ہے۔
رَّسُولٗا يَتۡلُواْ عَلَيۡكُمۡ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ مُبَيِّنَٰتٖ لِّيُخۡرِجَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ مِنَ ٱلظُّلُمَٰتِ إِلَى ٱلنُّورِۚ وَمَن يُؤۡمِنۢ بِٱللَّهِ وَيَعۡمَلۡ صَٰلِحٗا يُدۡخِلۡهُ جَنَّٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدٗاۖ قَدۡ أَحۡسَنَ ٱللَّهُ لَهُۥ رِزۡقًا
(یعنی) رسول1 جو تمہیں اللہ کے صاف صاف احکام پڑھ سناتا ہے تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان ﻻئیں اور نیک عمل کریں وه تاریکیوں سے روشنی کی طرف لے آئے2، اور جو شخص اللہ پر ایمان ﻻئے اور نیک عمل کرے3 اللہ اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جس کے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں یہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ بیشک اللہ نے اسے بہترین روزی دے رکھی ہے.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 رسول، ذکر سے بدل ہے، بطور مبالغہ رسول کو ذکر سے تعبیر فرمایا، جیسے کہتے ہیں، وہ تو مجسم عدل ہے۔ یا ذکر سے مراد قرآن ہے اور رسولاً سے پہلے أَرْسَلْنَا محذوف ہے یعنی ذکر (قرآن) کو نازل کیا اور رسول کو ارسال کیا۔
- 2 یہ رسول کا منصب اور فریضہ بیان کیا گیا کہ وہ قرآن کے ذریعے سے لوگوں کو اخلاقی پستیوں سے شرک وضلالت کی تاریکیوں سے نکال کر ایمان وعمل صالح کی روشنی کی طرف لاتا ہے۔ رسول سے یہاں مراد الرسول یعنی حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) ہیں۔
- 3 عمل صالح میں دونوں باتیں شامل ہیں، احکام وفرائض کی ادائیگی اور معصیات ومنہیات سے اجتناب۔ مطلب ہے کہ جنت میں وہی اہل ایمان داخل ہوں گے، جنہوں نے صرف زبان سے ہی ایمان کا اظہار نہیں کیا تھا، بلکہ انہوں نے ایمان کے تقاضوں کے مطابق فرائض پر عمل اور معاصی سے اجتناب کیاتھا۔
65:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 65:11
Al-Mukhtasar
11- یہ ذکر اس کا وہ رسول ہے جو تمھارے سامنے اللہ تعالیٰ کی واضح آیات پڑھتا ہے جن میں کوئی شک و شبہ نہیں، تاکہ وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کے رسول کی تصدیق کرنے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کے نور کی طرف لائے۔ جو شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے، اللہ تعالیٰ اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے محلات اور درختوں کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ بے شک اللہ تعالیٰ اسے بہترین روزی دے گا جب اسے ایسی جنت میں داخل کرے گا جس کی نعمتیں کبھی ختم نہیں ہوں گی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 34
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 559
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 559
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 560
آیت 65:11 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الطلاق. 114 میں سے سورت نمبر 65 · آیات کی تعداد: 12.
آیت 65:11 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 65:11 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 559 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 559 · نسخ مصحف (612 صفحات): 560.
آیت 65:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 34.
آیت 65:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 65:11: حروف کی تعداد 147، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 65:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 65:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,228 ہے۔
سورۃ الطلاق میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الطلاق: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 65 پر ہے۔
سورۃ الطلاق مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الطلاق مدنی ہے۔
کیا آیت 65:11 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 65:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الطلاق کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔