مواد پر جائیں

سورۃ الطلاق 65:12

یہ سورۃ الطلاق کی 12 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5229، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 559 پر ہے۔

ٱللَّهُ ٱلَّذِي خَلَقَ سَبۡعَ سَمَٰوَٰتٖ وَمِنَ ٱلۡأَرۡضِ مِثۡلَهُنَّۖ يَتَنَزَّلُ ٱلۡأَمۡرُ بَيۡنَهُنَّ لِتَعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ وَأَنَّ ٱللَّهَ قَدۡ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عِلۡمَۢا

اللہ وه ہے جس نے سات آسمان بنائے اور اسی کے مثل زمینیں بھی1 ۔ اس کا حکم ان کے درمیان اترتا ہے2 تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو بہ اعتبار علم گھیر رکھا ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 أَيْ خَلَقَ مِنَ الأَرْضِ مِثْلَهُنَّ یعنی سات آسمانوں کی طرح، اللہ نے سات زمینیں بھی پیدا کی ہیں۔ بعض نے اس سے سات اقالیم مراد لیے ہیں، لیکن یہ صحیح نہیں۔ بلکہ جس طرح اوپر نیچے سات آسمان ہیں، اسی طرح سات زمینیں ہیں، جن کے درمیان بعد ومسافت ہے اور ہر زمین میں اللہ کی مخلوق آباد ہے (القرطبی) احادیث سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے، جیسے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا «مَنْ أَخَذَ شِبْرًا مِنَ الأَرْضِ ظُلْمًا فَإِنَّهُ يُطَوَّقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ سَبْعِ أَرَاضِينَ» (صحيح مسلم، كتاب البيوع، باب تحريم الظلم) ”جس نے کسی کی ایک بالشت زمین بھی ہتھیالی تو قیامت والے دن اس زمین کا اتنا حصہ ساتوں زمینوں سے طوق بنا کر اس کے گلے میں ڈال دیا جائے گا“۔ صحیح بخاری کے الفاظ ہیں «خسف بِهِ إِلَى سَبْعِ أَرَاضِينَ» ”اس کو ساتوں زمینوں تک دھنسا دیا جائے گا“۔ (صحيح بخاري، كتاب المظالم باب إثم من ظلم شيئا من الأرض) بعض یہ بھی کہتے ہیں کہ ہر زمین میں، اسی طرح کا پیغمبر ہے، جس طرح کا پیغمبر تمہاری زمین پر آیا، مثلاً آدم، آدم کی طرح۔ نوح، نوح کی طرح۔ ابراہیم، ابراہیم کی طرح۔ عیسیٰ ، عیسیٰ کی طرح (علیہم السلام)۔ لیکن یہ بات کسی صحیح روایت سے ثابت نہیں۔
  2. 2 یعنی جس طرح ہر آسمان پر اللہ کا حکم نافذ اور غالب ہے، اسی طرح ہر زمین پر اس کا حکم چلتا ہے، آسمانوں کی طرح ساتوں زمینوں کی بھی وہ تدبیر فرماتا ہے۔
  3. 3 پس اس کے علم سے کوئی چیز باہر نہیں، چاہے وہ کیسی ہی ہو۔

65:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الطلاق
0/12
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الطلاق 65:12 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 65:12

Al-Mukhtasar

12- اللہ تعالیٰ ہی وہ ذات ہے جس نے سات آسمان پیدا کیے اور سات آسمان پیدا کرنے کی طرح سات زمینیں بھی پیدا فرمائیں۔ ان میں اللہ تعالیٰ کا تکوینی اور شرعی حکم نازل ہوتا ہے تاکہ تم جان لو کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے اور اسے کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی۔ اس پاک رب نے اپنے علم سے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے، لہٰذا آسمانوں اور زمین میں کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
559
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
559
نسخ مصحف (612 صفحات)
560
آیت 65:12 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الطلاق. 114 میں سے سورت نمبر 65 · آیات کی تعداد: 12.

آیت 65:12 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 65:12 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 559 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 559 · نسخ مصحف (612 صفحات): 560.

آیت 65:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 65:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 65:12: حروف کی تعداد 94، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 65:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 65:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,229 ہے۔

سورۃ الطلاق میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الطلاق: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 65 پر ہے۔

سورۃ الطلاق مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الطلاق مدنی ہے۔

کیا آیت 65:12 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 65:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الطلاق کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play