سورۃ الطلاق 65:4
یہ سورۃ الطلاق کی 12 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5221، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 558 پر ہے۔
وَٱلَّٰٓـِٔي يَئِسۡنَ مِنَ ٱلۡمَحِيضِ مِن نِّسَآئِكُمۡ إِنِ ٱرۡتَبۡتُمۡ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَٰثَةُ أَشۡهُرٖ وَٱلَّٰٓـِٔي لَمۡ يَحِضۡنَۚ وَأُوْلَٰتُ ٱلۡأَحۡمَالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعۡنَ حَمۡلَهُنَّۚ وَمَن يَتَّقِ ٱللَّهَ يَجۡعَل لَّهُۥ مِنۡ أَمۡرِهِۦ يُسۡرٗا
تمہاری عورتوں میں سے جو عورتیں حیض سے ناامید ہو گئی ہوں، اگر تمہیں شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور ان کی بھی جنہیں حیض آنا شروع ہی نہ ہوا ہو1 اور حاملہ عورتوں کی عدت ان کے وضع حمل ہے2 اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا اللہ اس کے (ہر) کام میں آسانی کر دے گا.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ ان کی عدت ہے جن کا حیض عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے بند ہوگیا، یا جنہیں حیض آنا شروع ہی نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ نادر طور پر ایسا ہوتا ہے کہ عورت سن بلوغت کو پہونچ جاتی ہے اور اسے حیض نہیں آتا۔
- 2 مطلقہ اگر حاملہ ہو تو اس کی عدت وضع حمل ہے، چاہے دوسرے روز ہی وضع حمل ہو جائے۔ علاوہ ازیں ظاہر آیت سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ ہر حاملہ عورت کی عدت یہی ہے چاہے وہ مطلقہ ہو یا اس کا خاوند فوت ہوگیا ہو۔ احادیث سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے، (دیکئھے صحيح بخاري وصحيح مسلم اور دیگر سنن، كتاب الطلاق) دیگر عورتیں جن کے خاوند فوت ہو جائیں، ان کی عدت 4 مہینے 10 دن ہے۔ (سورۂ بقرۃ: 234)۔
65:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 65:4
Al-Mukhtasar
4- وہ طلاق یافتہ عورتیں جو عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے حیض (ماہواری) سے مایوس ہو گئی ہوں، اگر تم ان کی عدت کی کیفیت میں شکوک و شبہات کا شکار ہو تو ان کی عدت تین ماہ ہے اور جنھیں کم عمری کی وجہ سے ابھی حیض آنا شروع ہی نہیں ہوا ہو تو ان کی عدت بھی تین ماہ ہے۔ حاملہ عورتوں کی طلاق یا وفات کی عدت کا اختتام اس وقت ہوگا جب وہ بچہ جنم دیں۔ جو شخص اللہ کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچ کر اللہ سے ڈرا، اللہ تعالیٰ اس کے معاملات اس کے لیے آسان کر دے گا اور ہر مشکل میں اس کے لیے آسانی پیدا کر دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 28
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 558
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 558
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 559
آیت 65:4 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الطلاق. 114 میں سے سورت نمبر 65 · آیات کی تعداد: 12.
آیت 65:4 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 65:4 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 558 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 558 · نسخ مصحف (612 صفحات): 559.
آیت 65:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 28.
آیت 65:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 65:4: حروف کی تعداد 112، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 65:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 65:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,221 ہے۔
سورۃ الطلاق میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الطلاق: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 65 پر ہے۔
سورۃ الطلاق مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الطلاق مدنی ہے۔
کیا آیت 65:4 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 65:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الطلاق کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔