مواد پر جائیں

سورۃ الطلاق 65:3

یہ سورۃ الطلاق کی 12 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5220، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 558 پر ہے۔

وَيَرۡزُقۡهُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَحۡتَسِبُۚ وَمَن يَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِ فَهُوَ حَسۡبُهُۥٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ بَٰلِغُ أَمۡرِهِۦۚ قَدۡ جَعَلَ ٱللَّهُ لِكُلِّ شَيۡءٖ قَدۡرٗا

اور اسے ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہ ہو اور جو شخص اللہ پر توکل کرے گا اللہ اسے کافی ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اپنا کام پورا کرکے ہی رہے گا1 ۔ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا ایک اندازه مقرر کر رکھا ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی وہ جو چاہے۔ اسے کوئی روکنے والا نہیں۔
  2. 2 تنگیوں کے لیے بھی اور آسانیوں کے لیے بھی۔ یہ دونوں اپنے وقت پر انتہا پذیر ہو جاتے ہیں۔ بعض نے اس سے حیض اور عدت مراد لی ہے۔

65:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الطلاق
0/12
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الطلاق 65:3 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 65:3

Al-Mukhtasar

3- اور اسے ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے اس کے تصور اور وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔ جو شخص اپنے معاملات میں اللہ تعالیٰ پر اعتماد اور بھروسا کرے تو وہ اسے کافی ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنا حکم نافذ کرنے والا ہے۔ اسے کوئی چیزعاجز کر سکتی ہے نہ کوئی چیز اس کے حکم سے باہر ہو سکتی ہے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا اندازہ مقرر کر رکھا ہے جسے وہ چیز پورا کرتی ہے۔ تنگی کا بھی ایک وقت مقرر ہے اور آسانی کا بھی۔ دونوں میں سے کوئی بھی ہمیشہ انسان کے ساتھ نہیں رہتی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
558
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
558
نسخ مصحف (612 صفحات)
559
آیت 65:3 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الطلاق. 114 میں سے سورت نمبر 65 · آیات کی تعداد: 12.

آیت 65:3 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 65:3 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 558 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 558 · نسخ مصحف (612 صفحات): 559.

آیت 65:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 65:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 65:3: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 65:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 65:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,220 ہے۔

سورۃ الطلاق میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الطلاق: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 65 پر ہے۔

سورۃ الطلاق مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الطلاق مدنی ہے۔

کیا آیت 65:3 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 65:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الطلاق کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play