مواد پر جائیں

سورۃ الطلاق 65:7

یہ سورۃ الطلاق کی 12 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5224، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 559 پر ہے۔

لِيُنفِقۡ ذُو سَعَةٖ مِّن سَعَتِهِۦۖ وَمَن قُدِرَ عَلَيۡهِ رِزۡقُهُۥ فَلۡيُنفِقۡ مِمَّآ ءَاتَىٰهُ ٱللَّهُۚ لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفۡسًا إِلَّا مَآ ءَاتَىٰهَاۚ سَيَجۡعَلُ ٱللَّهُ بَعۡدَ عُسۡرٖ يُسۡرٗا

کشادگی والے کو اپنی کشادگی سے خرچ کرنا چاہئے1 اور جس پر اس کے رزق کی تنگی کی گئی ہو2 اسے چاہئے کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے اسے دے رکھا ہے اسی میں سے (اپنی حسب حیثیت) دے، کسی شخص کو اللہ تکلیف نہیں دیتا مگر اتنی ہی جتنی طاقت اسے دے رکھی ہے3، اللہ تنگی کے بعد آسانی وفراغت بھی کر دے گا.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی دودھ پلانے والی عورتوں کو اجرت اپنی طاقت کے مطابق دی جائے اگر اللہ نے مال و دولت میں فراخی عطا فرمائی ہے تو اسی فراخی کے ساتھ مرضعہ کی خدمت ضروری ہے۔
  2. 2 یعنی مالی لحاظ سے وہ کمزور ہو۔
  3. 3 اس لیے وہ غریب اور کمزور کو یہ حکم نہیں دیتا کہ وہ دودھ پلانے والی کو زیادہ اجرت ہی دے۔ مطلب ان ہدایت کا یہ ہے کہ بچے کی ماں اور بچے کا باپ دونوں ایسا مناسب رویہ اختیار کریں کہ ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے اور بچے کو دودھ پلانے کا مسئلہ سنگین نہ ہو۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا : «لا تُضَارَّ وَالِدَةٌ بِوَلَدِهَا وَلا مَوْلُودٌ لَهُ بِوَلَدِهِ» (البقرة: 233) ”نہ ماں کو بچے کی وجہ سے تکلیف پہنچائی جائے اور نہ باپ کو“۔

65:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الطلاق
0/12
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الطلاق 65:7 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 65:7

Al-Mukhtasar

7- جو شخص مالی طور پر خوشحال ہو، اسے چاہیے کہ اپنی حیثیت کے مطابق اپنی مطلقہ بیوی اور بچے پر خرچ کرے اور جو مالی مشکلات کا شکار ہو، اسے اللہ تعالیٰ نے جو دیا ہے، اس میں سے خرچ کرے۔ اللہ تعالیٰ ہر انسان کو صرف اتنا ہی پابند کرتا ہے جس قدر اس نے اسے دیا ہے۔ وہ اس کی حیثیت اور طاقت سے زیادہ کا اسے پابند نہیں کرتا۔ عنقریب اللہ تعالیٰ اس کی تنگ دستی اور بدحالی کے بعد اس کے لیے وسعت اور آسانی پیدا کر دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
559
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
559
نسخ مصحف (612 صفحات)
560
آیت 65:7 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الطلاق. 114 میں سے سورت نمبر 65 · آیات کی تعداد: 12.

آیت 65:7 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 65:7 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 559 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 559 · نسخ مصحف (612 صفحات): 560.

آیت 65:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 65:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 65:7: حروف کی تعداد 92، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 65:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 65:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,224 ہے۔

سورۃ الطلاق میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الطلاق: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 65 پر ہے۔

سورۃ الطلاق مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الطلاق مدنی ہے۔

کیا آیت 65:7 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 65:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الطلاق کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play