سورۃ الطلاق 65:6
یہ سورۃ الطلاق کی 12 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5223، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 559 پر ہے۔
أَسۡكِنُوهُنَّ مِنۡ حَيۡثُ سَكَنتُم مِّن وُجۡدِكُمۡ وَلَا تُضَآرُّوهُنَّ لِتُضَيِّقُواْ عَلَيۡهِنَّۚ وَإِن كُنَّ أُوْلَٰتِ حَمۡلٖ فَأَنفِقُواْ عَلَيۡهِنَّ حَتَّىٰ يَضَعۡنَ حَمۡلَهُنَّۚ فَإِنۡ أَرۡضَعۡنَ لَكُمۡ فَـَٔاتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ وَأۡتَمِرُواْ بَيۡنَكُم بِمَعۡرُوفٖۖ وَإِن تَعَاسَرۡتُمۡ فَسَتُرۡضِعُ لَهُۥٓ أُخۡرَىٰ
تم اپنی طاقت کے مطابق جہاں تم رہتے ہو وہاں ان (طلاق والی) عورتوں کو رکھو1 اور انہیں تنگ کرنے کے لیے تکلیف نہ پہنچاؤ2 اور اگر وه حمل سے ہوں تو جب تک بچہ پیدا ہولے انہیں خرچ دیتے رہا کرو3 پھر اگر تمہارے کہنے سے وہی دودھ پلائیں تو تم انہیں ان کی اجرت دے دو4 اور باہم مناسب طور پر مشوره کر لیا کرو 5اور اگر تم آپس میں کشمکش کرو تو اس کے کہنے سے کوئی اور دودھ پلائے گی.6
مترجم کے حواشی (6)
- 1 یعنی مطلقہ رجعیہ کو۔ اس لیے کہ مطلقہ بائنہ کے لیے تو رہائش اور نفقہ ضروری ہی نہیں ہے، جیسا کہ گزشتہ صفحے میں بیان ہوا۔ اپنی طاقت کے مطابق رکھنے کا مطلب ہے کہ اگر مکان فراخ ہو اور اس میں متعدد کمرے ہوں تو ایک کمرہ اس کے لیے مخصوص کر دیا جائے۔ بصورت دیگر اپنا کمرہ اس کے لیے خالی کر دے۔ اس میں حکمت یہی ہے کہ قریب رہ کر عدت گزارے گی تو شاید خاوند کا دل پسیج جائے اور رجوع کرنے کی رغبت اس کے دل میں پیدا ہو جائے۔ خاص طور پر اگر بچے بھی ہوں تو پھر رغبت اور رجوع کا قوی امکان ہے۔ مگر افسوس ہے کہ مسلمان اس ہدایت پر عمل نہیں کرتے، جس کی وجہ سے اس حکم کے فوائد وحکم سے بھی وہ محروم ہیں۔ ہمارے معاشرے میں طلاق کے ساتھ ہی جس طرح عورت کو فوراً اچھوت بنا کر گھر سے نکال دیا جاتا ہے، یا بعض دفعہ لڑکی والے اسے اپنے گھر لے جاتے ہیں، یہ رواج قرآن کریم کی صریح تعلیم کے خلاف ہے۔
- 2 یعنی نان نفقہ میں یا رہائش میں اسے تنگ اور بے آبرو کرنا تاکہ وہ گھر چھوڑنے پر مجبور ہو جائے۔ عدت کے دوران ایسا رویہ اختیارنہ کیا جائے۔ بعض نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ عدت ختم ہو جانے کے قریب ہو تو پھر رجوع کر لے اور بار بار ایسا کرے، جیسا کہ زمانۂ جاہلیت میں کیا جاتا تھا۔ جس کے سدباب کے لیے شریعت نے طلاق کے بعد رجوع کرنے کی حد مقرر فرما دی تاکہ کوئی شخص آئندہ اس طرح عورت کو تنگ نہ کرے، اب ایک انسان دو مرتبہ تو ایسا کرسکتا ہے یعنی طلاق دے کر عدت ختم ہونے سے پہلے رجوع کر لے۔ لیکن تیسری مرتبہ جب طلاق دے گا تو اس کے بعد اس کے رجوع کا حق بھی ختم ہو جائے گا۔
- 3 یعنی مطلقہ خواہ بائنہ ہی کیوں نہ ہو۔ اگر حاملہ ہے تو اس کا نفقہ وسکنیٰ ضروری ہے۔ جیسا کہ پہلے بھی بیان کیا گیا ہے۔
- 4 یعنی طلاق دینے کے بعد اگر وہ تمہارے بچے کو دودھ پلائے، تو اس کی اجرت تمہارے ذمے ہے۔
- 5 یعنی باہمی مشورے سے اجرت اور دیگر معاملات طے کر لیے جائیں۔ مثلاً بچے کا باپ عرف کے مطابق اجرت دے اور ماں، باپ کی استطاعت کے مطابق اجرت طلب کرے، وغیرہ۔
- 6 یعنی آپس میں اجرت وغیرہ کا معاملہ طے نہ ہوسکے تو کسی دوسری انا کے ساتھ معاملہ کرلے جو اس کے بچے کو دودھ پلائے۔
65:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 65:6
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے طلاق اور رجوع کے مسائل بیان کیے تو ساتھ ہی رہائش اور نان و نفقہ کا حکم بھی واضح کر دیا، چنانچہ فرمایا:
6- اے خاوندو! (جن کو طلاق دو) اپنی طاقت کے مطابق انھیں وہاں رکھو جہاں خود رہتے ہو، اللہ تعالیٰ اس کے علاوہ تمھیں پابند نہیں کرتا اور انھیں تنگ کرنے کی غرض سے نان و نفقہ، رہائش اور دیگر کسی حوالے سے انھیں تکلیف نہ پہنچاؤ۔ اگر طلاق یافتہ حاملہ ہوں تو بچہ جننے تک ان کے اخراجات برداشت کرو۔ اگر وہ تمھاری خاطر تمھاری اولاد کو دودھ پلائیں تو انھیں ان کے دودھ پلانے کی اجرت بھی دو اور اجرت کے معاملے کو دستور اور رواج کے مطابق آپس میں طے کرلو۔ پھر عورت جو اجرت چاہتی ہے اگر خاوند وہ دینے میں کنجوسی سے کام لے اور عورت بھی بخل کا مظاہرہ کرے اور اپنے مطالبے کے سوا کسی اور چیز پر راضی نہ ہو تو باپ کسی اور دودھ پلانے والی کا بندوبست کر لے جو اس کے بچے کو اس کے لیے دودھ پلا دے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 32
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 559
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 559
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 560
آیت 65:6 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الطلاق. 114 میں سے سورت نمبر 65 · آیات کی تعداد: 12.
آیت 65:6 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 65:6 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 559 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 559 · نسخ مصحف (612 صفحات): 560.
آیت 65:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 32.
آیت 65:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 65:6: حروف کی تعداد 146، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 65:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 65:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,223 ہے۔
سورۃ الطلاق میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الطلاق: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 65 پر ہے۔
سورۃ الطلاق مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الطلاق مدنی ہے۔
کیا آیت 65:6 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 65:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الطلاق کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔