سورۃ التوبہ 9:1 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 1 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1236، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 187 پر ہے۔
بَرَآءَةٞ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦٓ إِلَى ٱلَّذِينَ عَٰهَدتُّم مِّنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ
اللہ اوراس کے رسول کی جانب سے بیزاری کا اعلان ہے1 ۔ ان مشرکوں کے بارے میں جن سے تم نے عہد وپیمان کیا تھا۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 فتح مکہ کے بعد 9 ہجری میں رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے حضرت ابو بکر صدیق (رضي الله عنه)، حضرت علی (رضي الله عنه) اور دیگر صحابہ کو قرآن کریم کی یہ آیت اور یہ احکام دے کر بھیجا تاکہ وہ مکے میں ان کا عام اعلان کردیں۔ انہوں نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کے فرمان کے مطابق اعلان کر دیا کہ کوئی شخص بیت اللہ کا عریاں طواف نہیں کرے گا، بلکہ آئندہ سال سے کسی مشرک کو بیت اللہ کے حج کی ہی اجازت نہیں ہوگی (صحيح بخاري كتاب الصلاة، باب ما يستر من العورة، مسلم كتاب الحج باب لا يحج البيت مشرك)
9:1 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:1
Al-Mukhtasar
1- یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کی طرف سے براء ت اور لاتعلقی کا اظہار اور ان معاہدوں کے ختم ہونے کا اعلان ہے جو تم نے، اے مسلمانو! جزیرۂ عرب میں مشرکوں سے کر رکھے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 187
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 187
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 188
آیت 9:1 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:1 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 9:1 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 187 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 187 · نسخ مصحف (612 صفحات): 188.
آیت 9:1 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 9:1 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:1: حروف کی تعداد 40، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:1 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:1 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,236 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:1 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:1 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔