سورۃ التوبہ 9:2 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1237، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 187 پر ہے۔
فَسِيحُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ أَرۡبَعَةَ أَشۡهُرٖ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّكُمۡ غَيۡرُ مُعۡجِزِي ٱللَّهِ وَأَنَّ ٱللَّهَ مُخۡزِي ٱلۡكَٰفِرِينَ
پس (اے مشرکو!) تم ملک میں چار مہینے تک تو چل پھر لو1 ، جان لو کہ تم اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو، اور یہ (بھی یاد رہے) کہ اللہ کافروں کو رسوا کرنے واﻻ ہے۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ اعلان براءت ان مشرکین کے لئے تھا جن سے غیرمؤقت معاہدہ تھا یا چار مہینے سے کم تھا یا چار مہینوں سے زیادہ ایک خاص مدت تک تھا لیکن ان کی طرف سے عہد کی پاسداری کا اہتمام نہیں تھا۔ ان سب کو چار مہینے مکہ میں رہنے کی اجازت دی گئی۔ اس کا مطلب یہ تھا اس مدت کے اندر اگر وہ اسلام قبول کرلیں تو انہیں یہاں رہنے کی اجازت ہوگی۔ بصورت دیگر ان کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ چار مہینے کے بعد جزیرہ، عرب سے نکل جائیں، اگر دونوں صورتوں میں سے کوئی بھی اختیار نہیں کریں گے تو حربی کافر شمار ہونگے، جن سے لڑنا مسلمانوں کے لئے ضروری ہوگا تاکہ جزیرہ عرب کفر و شرک کی تاریکیوں سے صاف ہو جائے۔
- 2 یعنی یہ مہلت اس لئے نہیں دی جا رہی ہے کہ فی الحال تمہارے خلاف کاروائی ممکن نہیں ہے بلکہ اس سے مقصد صرف تمہاری بھلائی اور خیر خواہی ہے تاکہ جو توبہ کر کے مسلمان ہونا چاہے، وہ مسلمان ہو جائے، ورنہ یاد رکھو کہ تمہاری بابت اللہ کی جو تقدیر و مشیت ہے، اسے ٹال نہیں سکتے اور اللہ کی طرف سے مسلط ذلت و رسوائی سے تم بچ نہیں سکتے۔
9:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:2
Al-Mukhtasar
2- چنانچہ اے مشرکو! تم چار ماہ تک امن سے اس سرزمین میں رہ سکتے ہو۔ اس کے بعد تمھارے ساتھ کوئی معاہدہ ہوگا نہ امان دی جائے گی۔ یقین کرو کہ اگر تم اپنے کفر پر جمے رہے تو اللہ کی پکڑ اور اس کے عذاب سے نہیں بچ پاؤ گے۔ یہ بھی یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ کافروں کو دنیا میں قتل اور قید کی سزا دے کر اور قیامت کے دن آگ میں داخل کر کے ذلیل کرے گا۔ اس حکم کے تحت معاہدے توڑنے والے اور وہ لوگ آئیں گے جن سے کسی تاریخ کے تعین کے بغیر مطلق معاہدہ ہے۔ رہے وہ لوگ جن کا معاہدہ کسی معین مدت تک ہے، اگر اس کی مدت چار ماہ سے بھی زیادہ ہے، تو اسے ان کی مدت تک پورا کیا جائے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 187
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 187
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 188
آیت 9:2 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:2 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 9:2 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 187 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 187 · نسخ مصحف (612 صفحات): 188.
آیت 9:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 9:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:2: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,237 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:2 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔