مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:105 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 105 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1340، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 203 پر ہے۔

وَقُلِ ٱعۡمَلُواْ فَسَيَرَى ٱللَّهُ عَمَلَكُمۡ وَرَسُولُهُۥ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَۖ وَسَتُرَدُّونَ إِلَىٰ عَٰلِمِ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّهَٰدَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ

کہہ دیجئے کہ تم عمل کیے جاؤ تمہارے عمل اللہ خود دیکھ لے گا اور اس کا رسول اور ایمان والے (بھی دیکھ لیں گے) اور ضرور تم کو ایسے کے پاس جانا ہے جو تمام چھپی اور کھلی چیزوں کا جاننے واﻻ ہے۔ سو وه تم کو تمہارا سب کیا ہوا بتلا دے گا۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 رؤیت کا مطلب دیکھنا اور جاننا ہے۔ یعنی تمہارے عملوں کو اللہ تعالٰی ہی نہیں دیکھتا، بلکہ ان کا علم اللہ کے رسول (صلى الله عليه وسلم) اور مومنوں کو بھی (بذریعہ وحی) ہو جاتا ہے (یہ منافقین ہی کے ضمن میں کہا جا رہا ہے) اس مفہوم کی آیت پہلے بھی گزر چکی ہے۔ یہاں مومنین کا بھی اضافہ ہے جن کو اللہ کے رسول (صلى الله عليه وسلم) کے بتلانے سے علم ہو جاتا ہے۔

9:105 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:105 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:105

Al-Mukhtasar

105- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان جہاد سے پیچھے رہنے والوں اور گناہ سے توبہ کرنے والوں سے کہیں: جو عمل تم سے رہ گیا، اس کے نقصان کا ازالہ کرو۔ اپنے اعمال میں اللہ کے لیے اخلاص پیدا کرو اور ایسے اعمال کرو جو اللہ کو پسند ہوں۔ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول اور اہلِ ایمان ضرور تمھارے اعمال کو دیکھیں گے اور قیامت کے دن ضرور تمھیں تمھارے رب کی طرف لوٹایا جائے گا جو ہر چیز کو جانتا ہے۔ وہ اس کو بھی جانتا ہے جو تم خفیہ طریقے سے کرتے ہو اور جو علانیہ کرتے ہو۔ عنقریب وہ تمھیں بتائے گا کہ تم دنیا میں کیا عمل کرتے تھے اور ان کی جزا بھی دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
203
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
203
نسخ مصحف (612 صفحات)
204
آیت 9:105 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:105 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 9:105 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 203 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 203 · نسخ مصحف (612 صفحات): 204.

آیت 9:105 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 9:105 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:105: حروف کی تعداد 83، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:105 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:105 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,340 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:105 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:105 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play