مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:106 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 106 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1341، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 203 پر ہے۔

وَءَاخَرُونَ مُرۡجَوۡنَ لِأَمۡرِ ٱللَّهِ إِمَّا يُعَذِّبُهُمۡ وَإِمَّا يَتُوبُ عَلَيۡهِمۡۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٞ

اور کچھ اور لوگ ہیں جن کا معاملہ اللہ کے حکم آنے تک ملتوی ہے1 ان کو سزا دے گا2 یا ان کی توبہ قبول کرلے گا3، اور اللہ خوب جاننے واﻻ ہے بڑا حکمت واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 جنگ تبوک میں پیچھے رہنے والے ایک تو منافق تھے، دوسرے وہ جو بلا عذر پیچھے رہ گئے تھے۔ اور انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا تھا لیکن انہیں معافی عطا نہیں کی گئی تھی، اس آیت میں اس گروہ کا ذکر ہے جن کے معاملے کو مؤخر کر دیا گیا تھا (یہ تین افراد تھے، جن کا ذکر آگے آرہا ہے)۔
  2. 2 اگر وہ اپنی غلطی پر مصر رہے۔
  3. 3 اگر وہ خالص توبہ کرلیں گے۔

9:106 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:106 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:106

Al-Mukhtasar

106- غزوۂ تبوک سے پیچھے رہ جانے والا ایک دوسرا گروہ بھی تھا جن کا کوئی عذر نہ تھا۔ ان کو اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے لیے مؤخر کر دیا گیاہے۔ وہ ان کے بارے میں جو چاہے فیصلہ کرے۔ اگر وہ چاہے تو ان کے توبہ نہ کرنے پر انھیں عذاب دے اور چاہے تو ان کے توبہ کرنے پر انھیں معاف کر دے۔ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ اس کی سزا کا مستحق کون ہے اور معافی کا حق دار کون؟ وہ اپنی شریعت اور تدبیر میں خوب حکمت والا ہے۔ اس سے مراد تین لوگ ہيں: مرارہ بن ربیع، کعب بن مالک اور ہلال بن امیہ رضی اللہ عنہم ۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
203
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
203
نسخ مصحف (612 صفحات)
204
آیت 9:106 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:106 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 9:106 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 203 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 203 · نسخ مصحف (612 صفحات): 204.

آیت 9:106 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 9:106 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:106: حروف کی تعداد 55، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:106 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:106 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,341 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:106 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:106 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play