سورۃ التوبہ 9:11 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1246، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 188 پر ہے۔
فَإِن تَابُواْ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُاْ ٱلزَّكَوٰةَ فَإِخۡوَٰنُكُمۡ فِي ٱلدِّينِۗ وَنُفَصِّلُ ٱلۡأٓيَٰتِ لِقَوۡمٖ يَعۡلَمُونَ
اب بھی اگر یہ توبہ کر لیں اور نماز کے پابند ہو جائیں اور زکوٰة دیتے رہیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں1 ۔ ہم تو جاننے والوں کے لئے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کر رہے ہیں۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 نماز، توحید و رسالت کے اقرار کے بعد، اسلام کا سب سے اہم رکن ہے جو اللہ کا حق ہے، اس میں اللہ کی عبادت کے مختلف پہلو ہیں۔ اس میں دست بستہ قیام ہے، رکوع و سجود ہے، دعا و مناجات ہے، اللہ کی عظمت و جلالت کا اور اپنی عاجزی و بے کسی کا اظہار ہے۔ عبادت کی یہ ساری صورتیں اور قسمیں صرف اللہ کے لئے خاص ہیں، نماز کے بعد دوسرا اہم فریضہ زکٰوۃ ہے، جس میں عبادتی پہلو کے ساتھ ساتھ خقوق العباد بھی شامل ہیں، زکٰو ۃ سے معاشرے کے اور زکٰوہ دینے والے کے قبیلے کے ضرورت مند، مفلس نادار اور معذور و محتاج لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں، اسی لئے حدیث میں بھی شہادت کے بعد ان ہی دو چیزوں کو نمایاں کر کے بیان کیا گیا ہے۔ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جنگ کروں، یہاں تک کہ وہ اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد (صلى الله عليه وسلم) اللہ کے رسول ہیں، اور نماز قائم کریں اور زکٰو ۃ دیں“۔ (صحيح بخاري كتاب الإيمان باب فإن تابوا وأقاموا الصلاة مسلم، كتاب الإيمان، باب الأمر بقتال الناس)۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود (رضي الله عنه) کا قول ہے: «مَنْ لَمْ يُزَكِّ، فَلَا صَلَاةَ لَهُ» (حوالہ مذکورہ) ”جس نے زکوۃ نہیں دی اس کی نماز بھی نہیں“۔
9:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:11
Al-Mukhtasar
11- اگر وہ اپنے کفر سے اللہ کے حضور توبہ کریں، شہادتین کی گواہی دیں، نماز قائم کریں اور اپنے مالوں کی زکاۃ ادا کریں تو وہ مسلمان ہیں اور تمھارے دینی بھائی ہیں۔ ان کے وہی حقوق و فرائض ہیں جو تمھارے ہیں۔ تمھارے لیے ان سے قتال کرنا جائز نہیں۔ ان کا اسلام ان کے خون، مال اور عزت کا محافظ ہے۔ ہم علم والے لوگوں کے لیے آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں، وہی ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور دوسروں کو بھی ان کے ذریعے سے نفع پہنچاتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 188
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 188
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 189
آیت 9:11 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:11 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 9:11 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 188 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 188 · نسخ مصحف (612 صفحات): 189.
آیت 9:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 9:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:11: حروف کی تعداد 67، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,246 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:11 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔