سورۃ التوبہ 9:117 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 117 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1352، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 205 پر ہے۔
لَّقَد تَّابَ ٱللَّهُ عَلَى ٱلنَّبِيِّ وَٱلۡمُهَٰجِرِينَ وَٱلۡأَنصَارِ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوهُ فِي سَاعَةِ ٱلۡعُسۡرَةِ مِنۢ بَعۡدِ مَا كَادَ يَزِيغُ قُلُوبُ فَرِيقٖ مِّنۡهُمۡ ثُمَّ تَابَ عَلَيۡهِمۡۚ إِنَّهُۥ بِهِمۡ رَءُوفٞ رَّحِيمٞ
اللہ تعالیٰ نے پیغمبر کے حال پر توجہ فرمائی اور مہاجرین اور انصار کے حال پر بھی جنہوں نے ایسی تنگی کے وقت پیغمبر کا ساتھ دیا1 ، اس کے بعد کہ ان میں سے ایک گروه کے دلوں میں کچھ تزلزل ہو چلا تھا2۔ پھر اللہ نے ان کے حال پر توجہ فرمائی۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ان سب پر بہت ہی شفیق مہربان ہے۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 جنگ تبوک کے سفر کو 'تنگی کا وقت' قرار دیا۔ اس لئے کہ ایک تو موسم سخت گرمی کا تھا دوسرے، فصلیں تیار تھیں، تیسرے، سفر خاصا لمبا تھا اور چوتھے وسائل کی بھی کمی تھی۔ اس لئے اسے ”جَيش الْعسرَة“ (تنگی کا قافلہ یا لشکر) کہا جاتا ہے۔ توبہ کے لئے ضروری نہیں ہے کہ پہلے گناہ یا غلطی کا ارتکاب ہو۔ اس کے بغیر بھی رفع درجات اور غیر شعوری طور پر ہونے والی کوتاہیوں کے لئے توبہ ہوتی ہے۔ یہاں مہاجرین و انصار کے اس سے پہلے گروہ کی توبہ اس مفہوم میں ہے جنہوں نے بلا تأمل نبی (صلى الله عليه وسلم)کے حکم جہاد پر لبیک کہا۔
- 2 یہ اس دوسرے گروہ کا ذکر ہے جسے مزکورہ وجوہ سے ابتداءً تردد ہوا۔ لیکن پھر جلد ہی وہ اس کیفیت سے نکل آیا اور بخوشی جہاد میں شریک ہوا۔ دلوں میں تزلزل سے مراد دین کے بارے میں کوئی تزلزل یا شبہ نہیں ہے بلکہ مزکورہ دنیاوی اسباب کی وجہ سے شریک جہاد ہونے میں جو تذبذب اور تردد تھا وہ مراد ہے۔
9:117 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:117
Al-Mukhtasar
117- یقیناً اس وقت اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی محمد صلى اللہ عليہ وسلم کے حال پر توجہ فرمائی جب آپ نے منافقوں کو غزوۂ تبوک سے پیچھے رہنے کی اجازت دی اور اللہ تعالیٰ نے مہاجرین و انصار کے حال پر بھی رحم کیا جو آپ سے پیچھے نہیں رہے بلکہ سخت گرمی، زادِ راہ کی قلت اور دشمن کی طاقت اور تعداد کی کثرت کے باوجود غزوۂ تبوک میں نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے ساتھ گئے۔ یہ سب کچھ اس کے بعد ہوا جب ایک گروہ جنگ کی شدید صورتِ حال کے پیش نظر ہچکچاہٹ کا شکار تھا اور پیچھے رہنے کا ارادہ کر چکا تھا، پھر اللہ تعالیٰ نے انھیں ثابت قدمی عطا کی اور جنگ کے لیے نکلنے کی توفیق بخشی اور ان پر خصوصی توجہ فرمائی۔ بلاشبہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان کے ساتھ نہایت شفیق و رحیم ہے اور یہ بھی اس کی رحمت ہے کہ اس نے انھیں توبہ کی توفیق دی اور پھر اسے قبول کیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 205
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 205
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 206
آیت 9:117 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:117 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 9:117 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 205 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 205 · نسخ مصحف (612 صفحات): 206.
آیت 9:117 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 9:117 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:117: حروف کی تعداد 108، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:117 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:117 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,352 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:117 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:117 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔