سورۃ التوبہ 9:118 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 118 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1353، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 206 پر ہے۔
وَعَلَى ٱلثَّلَٰثَةِ ٱلَّذِينَ خُلِّفُواْ حَتَّىٰٓ إِذَا ضَاقَتۡ عَلَيۡهِمُ ٱلۡأَرۡضُ بِمَا رَحُبَتۡ وَضَاقَتۡ عَلَيۡهِمۡ أَنفُسُهُمۡ وَظَنُّوٓاْ أَن لَّا مَلۡجَأَ مِنَ ٱللَّهِ إِلَّآ إِلَيۡهِ ثُمَّ تَابَ عَلَيۡهِمۡ لِيَتُوبُوٓاْۚ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ
اور تین شخصوں کے حال پر بھی جن کا معاملہ ملتوی چھوڑ دیا گیا تھا1 ۔ یہاں تک کہ جب زمین باوجود اپنی فراخی کے ان پر تنگ ہونے لگی اور وه خود اپنی جان سے تنگ آگئے2 اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اللہ سے کہیں پناه نہیں مل سکتی بجز اس کے کہ اسی کی طرف رجوع کیا جائے پھر ان کے حال پر توجہ فرمائی تاکہ وه آئنده بھی توبہ کرسکیں3۔ بیشک اللہ تعالیٰ بہت توبہ قبول کرنے واﻻ بڑا رحم واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 خُلِّفُوا کا وہی مطلب ہے جو مُرْجَوْنَ کا ہے یعنی جن کا معاملہ مؤخر اور ملتوی کر دیا گیا تھا اور پچاس دن کے بعد ان کی توبہ قبول ہوئی۔ یہ تین صحابہ تھے۔ کعب بن مالک، مرارہ بن ربیع اور ہلال بن امیہ (رضي الله عنهم) یہ تینوں نہایت مخلص مسلمان تھے۔ اس سے قبل ہر غزوے میں شریک ہوتے رہے۔ اس غزوہ تبوک میں صرف تساہلاً شریک نہیں ہوئے بعد میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا، تو سوچا کہ ایک غلطی (پیچھے رہنے کی) تو ہو ہی گئی ہے۔ لیکن اب منافقین کی طرح رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی خدمت میں جھوٹا عذر پیش کرنے کی غلطی نہیں کریں گے۔ چنانچہ حاضر خدمت ہو کر اپنی غلطی کا صاف اعتراف کر لیا اور اس کی سزا کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیا۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے انکے معاملے کو اللہ تعالٰی کے سپرد کر دیا کہ وہ ان کے بارے میں کوئی حکم نازل فرمائے گا تاہم اس دوران صحابہ کرام (رضي الله عنهم) کو ان تینوں افراد سے تعلق قائم رکھنے حتٰی کے بات چیت تک کرنے سے روک دیا اور چالیس راتوں کے بعد انہیں حکم دیا گیا کہ وہ اپنی بیویوں سے بھی دور رہیں مزید دس دن گزرے تو توبہ قبول کر لی گئی اور مذکورہ آیت نازل ہوئی (اس واقعہ کی پوری تفصیل حضرت کعب بن مالک رضي الله عنه سے مروی حدیث میں موجود ہے)۔ ملاحظہ ہو ،(صحیح بخاری، کتاب المغازی باب غزوة تبوک۔ مسلم کتاب التوبة، باب حدیث توبة کعب بن مالک)
- 2 یہ ان ایام کی کیفیت کا بیان ہے۔ جس سے سوشل بائیکاٹ کی وجہ سے انہیں گزرنا پڑا۔
- 3 یعنی پچاس دن کے بعد اللہ نے ان کی آہ و زاری اور توبہ قبول فرمائی۔
9:118 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:118
Al-Mukhtasar
118-بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے کعب بن مالک، مرارہ بن ربیع اور ہلال بن امیہ رضی اللہ عنہم تینوں کی توبہ بھی قبول فرمائی جو غزوۂ تبوک میں رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے ساتھ شامل نہیں ہوئے تھے اور ان کی توبہ کے قبول ہونے کا معاملہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ ان سے قطع تعلقی کر لو۔ اس بات سے انھیں شدید صدمہ اور غم پہنچا حتی کہ زمین اپنی وسعتوں کے باوجود ان پر تنگ ہوگئی۔ صورت حال کی وحشت اور تنہائی سے وہ شکستہ دل ہوگئے اور یہ سمجھ گئے کہ اللہ وحدہ لاشریک کے سوا اب ان کی کوئی جائے پناہ نہیں جہاں وہ پناہ حاصل کریں، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے انھیں توبہ کی توفیق دے کر ان پر رحم کیا، پھر ان کی توبہ قبول کی۔ بلاشبہ وہی اپنے بندوں کی بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا اور ان پر خوب رحم کرنے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 31
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 206
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 206
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 207
آیت 9:118 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:118 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 9:118 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 206 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 206 · نسخ مصحف (612 صفحات): 207.
آیت 9:118 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 31.
آیت 9:118 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:118: حروف کی تعداد 126، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:118 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:118 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,353 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:118 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:118 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔