سورۃ التوبہ 9:124 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 124 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1359، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 207 پر ہے۔
وَإِذَا مَآ أُنزِلَتۡ سُورَةٞ فَمِنۡهُم مَّن يَقُولُ أَيُّكُمۡ زَادَتۡهُ هَٰذِهِۦٓ إِيمَٰنٗاۚ فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ فَزَادَتۡهُمۡ إِيمَٰنٗا وَهُمۡ يَسۡتَبۡشِرُونَ
اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو بعض منافقین کہتے ہیں کہ اس سورت نے تم میں سے کس کے ایمان کو زیاده کیا ہے1 ، سو جو لوگ ایمان والے ہیں اس سورت نے ان کے ایمان کو زیاده کیا ہے اور وه خوش ہورہے ہیں۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس سورت میں منافقین کے کردار کی نقاب کشائی کی گئی ہے، یہ آیات اس کا بقیہ اور تتمہ ہیں۔ اس میں بتلایا جا رہا ہے جب ان کی غیر موجودگی میں کوئی سورت یا اس کا کوئی حصہ نازل ہوتا ہے اور ان کے علم میں بات آتی تو وہ استہزاء اور مذاق کے طور پر آپس میں ایک دوسرے سے کہتے کہ اس سے تم میں سے کس کے ایمان میں اضافہ ہوا ہے؟۔
- 2 اللہ تعالٰی نے فرمایا، جو بھی سورت اترتی ہے اس سے اہل ایمان کے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ اپنے ایمان کے اضافے پر خوش ہوتے ہیں۔ یہ آیت بھی اس بات پر دلیل ہے کہ ایمان میں کمی بیشی ہوتی ہے جس طرح کہ محدثین کا مسلک ہے۔
9:124 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:124
Al-Mukhtasar
124- جب اللہ تعالیٰ اپنے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر کوئی سورت نازل کرتا ہے تو منافقوں میں سے کچھ لوگ ٹھٹھا مذاق کرتے ہوئے پوچھتے ہیں: اس نازل ہونے والی سورت نے تم میں سے کس کو محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کے لائے ہوئے دین پر ایمان میں بڑھایا ہے؟ چنانچہ جو لوگ اللہ پرایمان لائے اور اس کے رسول کی تصدیق کی تو اس سورت کے نزول نے ان کے سابقہ ایمان میں مزید اضافہ کر دیا اور وہ وحی کے نزول پر بہت خوش ہیں کیونکہ اس میں ان کے دنیا و آخرت کے فائدے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 207
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 207
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 208
آیت 9:124 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:124 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 9:124 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 207 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 207 · نسخ مصحف (612 صفحات): 208.
آیت 9:124 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 9:124 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:124: حروف کی تعداد 81، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:124 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:124 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,359 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:124 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:124 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔