سورۃ التوبہ 9:125 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 125 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1360، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 207 پر ہے۔
وَأَمَّا ٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ فَزَادَتۡهُمۡ رِجۡسًا إِلَىٰ رِجۡسِهِمۡ وَمَاتُواْ وَهُمۡ كَٰفِرُونَ
اور جن کے دلوں میں روگ ہے اس سورت نے ان میں ان کی گندگی کے ساتھ اور گندگی بڑھا دی اور وه حالت کفر ہی میں مر گئے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 روگ سے مراد نفاق اور آیات الٰہی کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں۔ فرمایا: البتہ یہ سورت منافقین کو ان کے نفاق اور خبث میں اور بڑھاتی اور وہ اپنے کفر و نفاق میں اس طرح پختہ تر ہو جاتے ہیں کہ انہیں توبہ کی توفیق نصیب نہیں ہوتی اور کفر پر ہی ان کا خاتمہ ہوتا ہے جس طرح اللہ تعالٰی نے دوسرے مقام پر فرمایا :”ہم قرآن میں ایسی چیزیں نازل کرتے ہیں جو مومنین کے لئے شفا اور رحمت ہیں۔ لیکن اللہ تعالٰی ان ظالموں کے خسارے میں اضافہ ہی فرماتا ہے“۔ (بنی اسرائیل: 82) یہ گویا ان کی بدبختی کی انتہا ہے کہ جس سے لوگوں کے دل ہدایت پاتے ہیں۔ وہی باتیں ان کی ضلالت و ہلاکت کا باعث ثابت ہوتی ہیں جس طرح کسی شخص کا مزاج اور معدہ بگڑ جائے، تو وہی غذائیں، جن سے لوگ قوت اور لذت حاصل کرتے ہیں، اس کی بیماری میں مزید بگاڑ اور خرابی کا باعث بنتی ہیں۔
9:125 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:125
Al-Mukhtasar
125- جہاں تک منافقوں کا تعلق ہے تو نزولِ قرآن اور اس میں وارد احکام و واقعات کو جھٹلانے کے عمل نے ان کے مرض اور خباثت میں مزید اضافہ کیا، چنانچہ ان کے دلوں کامرض قرآن نازل ہونے سے مزید بڑھ گیا کیونکہ جب بھی کوئی چیز نازل ہوئی، انھوں نے اس میں نازل ہونے والے احکام میں شک کیا اور اسی طرح وہ کفر پر مر گئے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 207
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 207
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 208
آیت 9:125 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:125 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 9:125 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 207 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 207 · نسخ مصحف (612 صفحات): 208.
آیت 9:125 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 9:125 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:125: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:125 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:125 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,360 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:125 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:125 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔