مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:128 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 128 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1363، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 207 پر ہے۔

لَقَدۡ جَآءَكُمۡ رَسُولٞ مِّنۡ أَنفُسِكُمۡ عَزِيزٌ عَلَيۡهِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِيصٌ عَلَيۡكُم بِٱلۡمُؤۡمِنِينَ رَءُوفٞ رَّحِيمٞ

تمہارے پاس ایک ایسے پیغمبر تشریف ﻻئے ہیں جو تمہاری جنس سے ہیں1 جن کو تمہاری مضرت کی بات نہایت گراں گزرتی ہے2 جو تمہاری منفعت کے بڑے خواہش مند رہتے ہیں3 ایمان والوں کے ساتھ بڑے ہی شفیق اور مہربان ہیں۔4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 سورت کے آخر میں مسلمانوں پر نبی کی صورت میں جو احسان عظیم فرمایا گیا، اس کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی پہلی صفت یہ بیان فرمائی کہ وہ تمہاری جنس سے یعنی جنس بشریت سے ہیں (وہ نور یا اور کچھ نہیں) جیسا کہ فساد عقیدہ کے شکار لوگ عوام کو اس قسم کے گورکھ دھندے میں پھنساتے ہیں۔
  2. 2 عَنَتٌ ایسی چیزیں جن سے انسان کو تکلیف ہو، اس میں دنیاوی مشقتیں اور آخروی عذاب دونوں آجاتے ہیں، اس پیغمبر پر، تمہاری ہر قسم کی تکلیف و مشقت گراں گزرتی ہے۔ اسی لئے آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرما: ”میں آسان دین حنیفی دے کر بھیجا گیا ہوں“۔ (مسند احمد۔ جلد 5، ص 266، جلد 6 ص 233) ایک اور حدیث میں فرمایا: «إِنَّ هَذَا الدِّينَ يُسْرٌ»، ”بیشک یہ دین آسان ہے“۔ (صحیح بخاری۔ کتاب الایمان)
  3. 3 تمہاری ہدایت اور تمہاری دینوی آخروی کے فائدے کے خواہشمند ہیں اور تمہارا جہنم میں جانا پسند نہیں فرماتے۔ اسی لئے آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا کہ ”میں تمہیں تمہاری پشتوں سے پکڑ پکڑ کر کھنچتا ہوں لیکن تم مجھ سے دامن چھڑا کر زبردستی نار جہنم میں داخل ہوتے ہو“۔ (صحیح بخاری کتاب الرقاق باب نمبر 26 الانتهاء من المعاصی)
  4. 4 یہ آپ کی چوتھی صفت بیان کی گئی ہے۔ یہ ساری خوبیاں آپ کے اعلٰی اخلاق اور کریمانہ صفات کی مظہر ہیں۔ یقینا آپ (صلى الله عليه وسلم) صاحب خلق عظیم ہیں۔

9:128 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:128 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:128

Al-Mukhtasar

128- اے عرب کے لوگو! تمھارے پاس تمھاری ہی نسل سے ایک عظیم رسول آ گیا ہے۔ وہ تمھاری طرح عربی ہے۔ جو چیز تمھیں مشقت میں ڈالے، وہ اس پر گراں گزرتی ہے۔ وہ تمھاری ہدایت کا شدید خواہش مند ہے اور اسے تمھارا بہت خیال ہے اور وہ اہلِ ایمان کے ساتھ خصوصی رحمت و شفقت کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
207
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
207
نسخ مصحف (612 صفحات)
208
آیت 9:128 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:128 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 9:128 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 207 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 207 · نسخ مصحف (612 صفحات): 208.

آیت 9:128 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 9:128 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:128: حروف کی تعداد 60، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:128 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:128 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,363 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:128 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:128 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play