مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:127 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 127 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1362، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 207 پر ہے۔

وَإِذَا مَآ أُنزِلَتۡ سُورَةٞ نَّظَرَ بَعۡضُهُمۡ إِلَىٰ بَعۡضٍ هَلۡ يَرَىٰكُم مِّنۡ أَحَدٖ ثُمَّ ٱنصَرَفُواْۚ صَرَفَ ٱللَّهُ قُلُوبَهُم بِأَنَّهُمۡ قَوۡمٞ لَّا يَفۡقَهُونَ

اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو ایک دوسرے کو دیکھنے لگتے ہیں کہ تم کو کوئی دیکھتا تو نہیں پھر چل دیتے ہیں1 اللہ تعالیٰ نے ان کا دل پھیر دیا ہے اس وجہ سے کہ وه بے سمجھ لوگ ہیں۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی ان کی موجودگی میں سورت نازل ہوتی جس میں منافقین کی شرارتوں اور سازشوں کی طرف اشارہ ہوتا تو پھر یہ دیکھ کر کہ مسلمان انہیں دیکھ تو نہیں رہے، خاموشی سے کھسک جاتے۔
  2. 2 یعنی آیات الٰہی میں غور و تدبر نہ کرنے کی وجہ سے اللہ نے ان کے دلوں کو خیر اور ہدایت سے پھیر دیا ہے۔

9:127 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:127 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:127

Al-Mukhtasar

127- جب اللہ تعالیٰ اپنے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر کوئی سورت نازل کرے جس میں منافقوں کے حالات پر تبصرہ ہو تووہ یہ کہتے ہوئے ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں: کیا تمھیں کوئی دیکھ رہا ہے؟ اگر انھیں کوئی دیکھ نہ رہا ہو تو اس مجلس سے کھسک جاتے ہیں۔ آگاہ رہو! اللہ تعالیٰ نے ان کے دل ہدایت اور خیر سے دور کر دیے ہیں اور انھیں رسوا کیا ہے کہ وہ نہ سمجھنے والی قوم ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
207
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
207
نسخ مصحف (612 صفحات)
208
آیت 9:127 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:127 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 9:127 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 207 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 207 · نسخ مصحف (612 صفحات): 208.

آیت 9:127 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 9:127 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:127: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:127 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:127 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,362 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:127 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:127 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play