مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:13 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1248، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 188 پر ہے۔

أَلَا تُقَٰتِلُونَ قَوۡمٗا نَّكَثُوٓاْ أَيۡمَٰنَهُمۡ وَهَمُّواْ بِإِخۡرَاجِ ٱلرَّسُولِ وَهُم بَدَءُوكُمۡ أَوَّلَ مَرَّةٍۚ أَتَخۡشَوۡنَهُمۡۚ فَٱللَّهُ أَحَقُّ أَن تَخۡشَوۡهُ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ

تم ان لوگوں کی سرکوبی کے لئے کیوں تیار نہیں ہوتے1 جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ دیا اور پیغمبر کو جلا وطن کرنے کی فکر میں ہیں2 اور خود ہی اول بار انہوں نے تم سے چھیڑ کی ہے3، کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟ اللہ ہی زیاده مستحق ہے کہ تم اس کا ڈر رکھو بشرطیکہ تم ایمان والے ہو۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 أَلا‌ حرف تحضیض ہے، جس سے رغبت دلائی جاتی ہے، اللہ تعالٰی مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دے رہا ہے۔
  2. 2 اس سے مراد دارالندوہ کی مشاورت ہے جس میں رؤسائے مکہ نے نبی (صلى الله عليه وسلم) کے جلا وطن کرنے، قید کرنے یا قتل کرنے کی تجویزوں پر غور کیا۔
  3. 3 اس سے مراد یا تو بدر کی جنگ میں مشرکین مکہ کا رویہ ہے کہ وہ اپنے تجارتی قافلے کی حفاظت کے لئے گئے، لیکن اس کے باوجود کہ انہوں دیکھ لیا کہ وہ قافلہ بچ کر نکل گیا ہے وہ بدر کے مقام پر مسلمانوں سے لڑنے کی تیاری کرتے اور چھیڑ خانی کرتے رہے، جس کے نتیجے میں بالآخر جنگ ہو کر رہی۔ یا اس سے مراد قبیلہ بنی بکر کی وہ امداد ہے جو قریش نے ان کی کی، جب کہ انہوں نے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کے حلیف قبیلے خزاعہ پر چڑھائی کی تھی دراں حالیکہ قریش کی یہ امداد معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔

9:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:13 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:13

Al-Mukhtasar

13- اے مومنو! تم ایسے لوگوں سے کیوں جنگ نہیں کرتے جنھوں نے اپنے عہد و پیمان توڑے اور دارالندوہ کی میٹنگ میں رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کو مکہ سے نکالنے کی کوشش کی جبکہ وہ خود پہلے پہل تم سے لڑائی کا آغاز بھی کر چکے ہیں جب انھوں نے قریش کے حلیف قبیلے بنو بکر کی رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے حلیف قبیلے بنو خزاعہ کے خلاف مدد کی۔ کیا تم جنگ میں ان کا آمنا سامنا کرنے سے ڈرتے ہو؟! اگر تم سچے مومن ہو تو اللہ تعالیٰ اس کا زیادہ حق دار ہے کہ تم اس سے ڈرو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
188
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
188
نسخ مصحف (612 صفحات)
189
آیت 9:13 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:13 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:13 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 188 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 188 · نسخ مصحف (612 صفحات): 189.

آیت 9:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 9:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:13: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,248 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:13 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play