مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:15 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1250، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 189 پر ہے۔

وَيُذۡهِبۡ غَيۡظَ قُلُوبِهِمۡۗ وَيَتُوبُ ٱللَّهُ عَلَىٰ مَن يَشَآءُۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

اور ان کے دل کا غم وغصہ دور کرے گا1 ، اور وه جس کی طرف چاہتا ہے رحمت سے توجہ فرماتا ہے۔ اللہ جانتا بوجھتا حکمت واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جب مسلمان کمزور تھے تو یہ مشرکین ان پر ظلم و ستم کرتے تھے جس کی وجہ سے مسلمانوں کے دل ان کی طرف سے بڑے دکھی اور مجروح تھے، جب تمہارے ہاتھوں وہ قتل ہونگے اور ذلت و رسوائی ان کے حصے میں آئے گی تو فطری بات ہے کہ اس سے مظلوم اور ستم رسیدہ مسلمانوں کے کلیجے ٹھنڈے اور دلوں کا غصہ فرو ہوگا۔

9:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:15

Al-Mukhtasar

15- مومنوں کو ان پر فتح دے کر ان کے دلوں کا غم و غصہ دور کر دے گا اور ان دشمنوں میں سے اللہ جس کی چاہے، توبہ قبول کرے بشرطیکہ وہ توبہ کریں جیسا کہ فتح مکہ کے روز عملاً ایسا ہوا کہ کئی لوگوں نے توبہ کر لی اور ان میں سے سچی توبہ کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے۔ وہ اپنی تخلیق، تدبیر اور شریعت سازی میں کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
189
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
189
نسخ مصحف (612 صفحات)
190
آیت 9:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 189 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 189 · نسخ مصحف (612 صفحات): 190.

آیت 9:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 9:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:15: حروف کی تعداد 45، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,250 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play