سورۃ التوبہ 9:16 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 16 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1251، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 189 پر ہے۔
أَمۡ حَسِبۡتُمۡ أَن تُتۡرَكُواْ وَلَمَّا يَعۡلَمِ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ جَٰهَدُواْ مِنكُمۡ وَلَمۡ يَتَّخِذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلَا رَسُولِهِۦ وَلَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَلِيجَةٗۚ وَٱللَّهُ خَبِيرُۢ بِمَا تَعۡمَلُونَ
کیا تم یہ سمجھے بیٹھے ہو کہ تم چھوڑ دیئے جاؤ گے1 حاﻻنکہ اب تک اللہ نے تم میں سے انہیں ممتاز نہیں کیا جو مجاہد ہیں2 اور جنہوں نے اللہ کے اور اس کے رسول کے اور مومنوں کے سوا کسی کو دلی دوست نہیں بنایا3۔ اللہ خوب خبردار ہے جو تم کر رہے ہو۔4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی بغیر امتحان اور آزمائش کے۔
- 2 گویا جہاد کے ذریعے امتحان لیا گیا۔
- 3 ”وَلِيجَةٌ“، گہرے اور دلی دوست کو کہتے ہیں مسلمانوں کو چونکہ اللہ اور رسول کے دشمنوں سے محبت کرنے اور دوستانہ تعلقات رکھنے سے منع کیا گیا تھا لہذا یہ بھی آزمائش کا ایک ذریعہ تھا، جس سے مخلص مومنوں کو دوسروں سے ممتاز کیا گیا۔
- 4 مطلب یہ ہے کہ اللہ کو پہلے ہی ہرچیز کا علم ہے۔ لیکن جہاد کی حکمت یہ ہے کہ اس سے مخلص اور غیر مخلص، فرماں بردار اور نافرمان بندے نمایاں ہو کر سامنے آجاتے، جنہیں ہر شخص دیکھ اور پہچان لیتا ہے۔
9:16 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:16
Al-Mukhtasar
16-اے مومنو! کیا تم یہ سمجھ بیٹھے ہو کہ اللہ تعالیٰ تمھیں آزمائے بغیر چھوڑ دے گا؟! آزمائش میں ڈالنا اللہ تعالیٰ کا دستور اور طریقہ ہے۔ تم ضرور آزمائش میں ڈالے جاؤ گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تم میں سے ان مجاہد بندوں کو اچھی طرح جان لے اور انھیں لوگوں کے سامنے لے آئےجو اللہ تعالیٰ کے لیے مخلص ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے اللہ تعالیٰ، اس کے رسول اور اہلِ ایمان کے سوا کافروں میں سے کسی کو دلی دوست اور جگری یار نہیں بنایا۔ اور تم جو عمل کرتے ہو، اللہ تعالیٰ اس سے اچھی طرح باخبر ہے۔ ان میں سے کوئی چیز بھی اس سے پوشیدہ اور مخفی نہیں۔ وہ ضرور تمھیں تمھارے اعمال کا بدلہ دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 189
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 189
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 190
آیت 9:16 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:16 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 9:16 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 189 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 189 · نسخ مصحف (612 صفحات): 190.
آیت 9:16 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 9:16 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:16: حروف کی تعداد 101، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:16 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:16 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,251 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:16 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:16 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔