مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:25 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 25 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1260، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 190 پر ہے۔

لَقَدۡ نَصَرَكُمُ ٱللَّهُ فِي مَوَاطِنَ كَثِيرَةٖ وَيَوۡمَ حُنَيۡنٍ إِذۡ أَعۡجَبَتۡكُمۡ كَثۡرَتُكُمۡ فَلَمۡ تُغۡنِ عَنكُمۡ شَيۡـٔٗا وَضَاقَتۡ عَلَيۡكُمُ ٱلۡأَرۡضُ بِمَا رَحُبَتۡ ثُمَّ وَلَّيۡتُم مُّدۡبِرِينَ

یقیناً اللہ تعالیٰ نے بہت سے میدانوں میں تمہیں فتح دی ہے اور حنین کی لڑائی والے دن بھی جب کہ تمہیں اپنی کثرت پر ناز ہوگیا تھا، لیکن اس نے تمہیں کوئی فائده نہ دیا بلکہ زمین باوجود اپنی کشادگی کے تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ پھیر کر مڑ گئے۔

9:25 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:25 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:25

Al-Mukhtasar

25- اے ایمان والو! جب تم نے اللہ تعالیٰ پر بھروسا کیا، جنگی وسائل اختیار کیے اور اپنی کثرت پر اترائے نہیں تو اللہ تعالیٰ نے تمھاری تھوڑی تعداد اور معمولی تیاری کے باوجود تمھیں تمھارے مشرک دشمنوں پر کئی جنگوں میں غالب کیا اور تمھاری خاص مدد کی۔ تمھاری ان پر فتح تمھاری کثرتِ تعداد کی وجہ سے نہیں تھی۔ جنگِ حنین میں بھی اللہ نے اس وقت تمھاری مدد کی جب تم اپنی زیادہ تعداد پر اترانے لگے اور تم نے کہا: آج تعداد کی کمی کی وجہ سے ہم مغلوب نہیں ہوں گے، چنانچہ جس کثرت پرتمھیں ناز تھا، وہ تمھارے کسی کام نہ آئی۔ تمھارا دشمن تم پر غالب آگیا، زمین اپنی وسعتوں کے باوجود تم پر تنگ ہو گئی اور تم اپنے دشمنوں سے شکست کھا کر بھاگ نکلے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
190
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
190
نسخ مصحف (612 صفحات)
191
آیت 9:25 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:25 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:25 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 190 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 190 · نسخ مصحف (612 صفحات): 191.

آیت 9:25 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 9:25 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:25: حروف کی تعداد 96، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:25 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:25 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,260 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:25 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:25 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play