مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:28 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 28 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1263، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 191 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِنَّمَا ٱلۡمُشۡرِكُونَ نَجَسٞ فَلَا يَقۡرَبُواْ ٱلۡمَسۡجِدَ ٱلۡحَرَامَ بَعۡدَ عَامِهِمۡ هَٰذَاۚ وَإِنۡ خِفۡتُمۡ عَيۡلَةٗ فَسَوۡفَ يُغۡنِيكُمُ ٱللَّهُ مِن فَضۡلِهِۦٓ إِن شَآءَۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌ حَكِيمٞ

اے ایمان والو! بے شک مشرک بالکل ہی ناپاک ہیں1 وه اس سال کے بعد مسجد حرام کے پاس بھی نہ پھٹکنے پائیں2 اگر تمہیں مفلسی کا خوف ہے تو اللہ تمہیں دولت مند کر دے گا اپنے فضل سے اگر چاہے3 اللہ علم وحکمت واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 مشرک کے (پلید، ناپاک) ہونے کا مطلب، عقائد و اعمال کے لحاظ سے ناپاک ہونا ہے۔ بعض کے نزدیک مشرک ظاہر و باطن دونوں اعتبار سے ناپاک ہے۔ کیونکہ وہ طہارت (صفائی و پاکیزگی) کا اس طرح اہتمام نہیں کرتا، جس کا حکم شریعت نے دیا ہے۔
  2. 2 یہ وہی حکم ہے جو سن 9 ہجری میں اعلان برات کے ساتھ کیا گیا تھا، جس کی تفصیل پہلے گزر چکی ہے ممانعت بعض کے نزدیک صرف مسجد حرام کے لئے ہے۔ ورنہ حسب ضرورت مشرکین دیگر مساجد میں داخل ہو سکتے ہیں جس طرح نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے ثمامہ بن اثال (رضي الله عنه) کو مسجد نبوی کے ستون سے باندھے رکھا تھا حتیٰ کہ اللہ نے ان کے دل میں اسلام کی اور نبی (صلى الله عليه وسلم) کی محبت ڈال دی اور وہ مسلمان ہوگئے۔ علاوہ ازیں اکثر علماء کے نزدیک یہاں مسجد حرام سے مراد پورا حرم ہے یعنی حدود حرم کے اندر مشرک کا داخلہ ممنوع ہے بعض آثار کی بنیاد پر اس حکم سے ذمی اور خدام کو مشثنیٰ کیا گیا ہے اسی طرح حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اس سے استدلال کرتے ہوئے اپنے دور حکومت میں یہود و نصاریٰ کو بھی مسلمانوں کی مسجدوں میں داخلے سے ممانعت کا حکم جاری فرمایا تھا۔ (ابن کثیر)
  3. 3 مشرکین کی ممانعت سے بعض مسلمانوں کے دل میں یہ خیال آیا کہ حج کے موسم میں زیادہ اجتماع کی وجہ سے جو تجارت ہوتی ہے، یہ متاثر ہوگی۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا، اس مفلسی (یعنی کاروبار کی کمی) سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، اللہ تعالٰی عنقریب اپنے فضل سے تمہیں غنی کر دے گا چنانچہ فتوحات کی وجہ سے کثرت سے مال غنیمت مسلمانوں کو حاصل ہوا۔ اور پھر بتدریج سارا عرب بھی مسلمان ہوگیا اور حج کے موسم میں حاجیوں کی ریل پیل پھر اسی طرح ہوگئی جس طرح پہلے تھی بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہوئی اور جو مسلسل روز افزوں ہی ہے۔

9:28 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:28 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:28

Al-Mukhtasar

28- اے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر ایمان لانے اور اس کی شریعت کی پیروی کرنے والو! بلاشبہ مشرک ناپاک ہی ہیں کیونکہ ان میں کفر، ظلم، قابلِ مذمت اخلاق اور بری عادات پائی جاتی ہیں، لہٰذا وہ اس سال، یعنی 9 ہجری کے بعد حرم مکی میں، جس میں مسجد الحرام بھی ہے، داخل نہ ہوں، خواہ وہ حج و عمرہ کی نیت ہی سے آئیں۔ اے ایمان والو! اگر تمھیں معاشی خسارے کا خطرہ ہو کہ یہ مشرک کھانے پینے کی چیزیں اور مختلف تجارتی سامان جو تمھارے پاس لاتے تھے، وہ آنا بند ہو جائے گا، تو اگر اللہ نے چاہا تو وہ اپنے فضل سے ضرور تمھیں مشرکوں کے ساتھ تجارت سے بے نیاز کر دے گا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ کو تمھاری تمام صورت حال کا خوب علم ہے۔ وہ تمھارے لیے جو تدبیر کرتا ہے، اس میں وہ کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
191
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
191
نسخ مصحف (612 صفحات)
192
آیت 9:28 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:28 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:28 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 191 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 191 · نسخ مصحف (612 صفحات): 192.

آیت 9:28 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 9:28 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:28: حروف کی تعداد 113، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:28 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:28 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,263 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:28 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:28 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play