مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:32 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 32 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1267، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 192 پر ہے۔

يُرِيدُونَ أَن يُطۡفِـُٔواْ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفۡوَٰهِهِمۡ وَيَأۡبَى ٱللَّهُ إِلَّآ أَن يُتِمَّ نُورَهُۥ وَلَوۡ كَرِهَ ٱلۡكَٰفِرُونَ

وه چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منھ سے بجھا دیں اور اللہ تعالیٰ انکاری ہے مگر اسی بات کا کہ اپنا نور پورا کرے گو کافر نا خوش رہیں۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی اللہ نے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کو جو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا ہے، یہود و نصاریٰ اور مشرکین چاہتے ہیں کہ اپنے جدال و افترا سے اس کو مٹا دیں۔ ان کی مثال ایسے ہی ہے جیسے کوئی شخص سورج کی شعاعوں کو یا چاند کی روشنی کو اپنی پھونکوں سے بجھا دے پس! جس طرح یہ ناممکن ہے اسی طرح جو دین حق اللہ نے اپنے رسول کو دے کر بھیجا ہے اس کا مٹانا بھی ناممکن ہے۔ وہ تمام دینوں پر غالب آ کر رہے گا، جیسا کہ اگلے جملے میں اللہ نے فرمایا، کافر کے لغوی معنی ہیں چھپانے والا اسی لئے رات کو بھی 'کافر' کہا جاتا ہے کہ وہ تمام چیزوں کو اپنے اندھیروں میں چھپا لیتی ہے کاشت کار کو بھی 'کافر' کہتے ہیں کیونکہ وہ غلے کے دانوں کو زمین میں چھپا دیتا ہے۔ گویا کافر بھی اللہ کے نور کو چھپانا چاہتے ہیں یا اپنے دلوں میں کفر و نفاق اور مسلمانوں اور اسلام کے خلاف بغض و عناد چھپائے ہوئے ہیں۔ اس لئے انہیں کافر کہا جاتا ہے۔

9:32 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:32 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:32

Al-Mukhtasar

32- یہ اور دیگر تمام کافر یہ چاہتے ہیں کہ جھوٹ تراش تراش کر اور محمدرسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کو جھٹلا کر اسلام کا چراغ گل کر دیں اور اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس کے رسول کے لائے ہوئے دین کی حقانیت ثابت کرنے والے جو واضح دلائل اور ٹھوس ثبوت اسلام میں موجود ہیں، انھیں باطل قرار دے دیں، جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا یہ اٹل فیصلہ ہے کہ وہ ہر صورت میں اپنے دین کو مکمل اور غالب کرے گا اور دیگر ادیان پر اسے برتری عطا کرے گا، خواہ کافروں کو دین کی یہ تکمیل، غلبہ اور برتری ناگوار گزرے۔ اللہ تعالیٰ ہر صورت اسے مکمل اور غالب کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ جب کسی امر کا ارادہ کر لے تو اس کے مخالف ارادے بالکل ختم ہو جاتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
192
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
192
نسخ مصحف (612 صفحات)
193
آیت 9:32 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:32 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:32 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 192 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 192 · نسخ مصحف (612 صفحات): 193.

آیت 9:32 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 9:32 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:32: حروف کی تعداد 62، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:32 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:32 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,267 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:32 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:32 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play