مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:31 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1266، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 191 پر ہے۔

ٱتَّخَذُوٓاْ أَحۡبَارَهُمۡ وَرُهۡبَٰنَهُمۡ أَرۡبَابٗا مِّن دُونِ ٱللَّهِ وَٱلۡمَسِيحَ ٱبۡنَ مَرۡيَمَ وَمَآ أُمِرُوٓاْ إِلَّا لِيَعۡبُدُوٓاْ إِلَٰهٗا وَٰحِدٗاۖ لَّآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَۚ سُبۡحَٰنَهُۥ عَمَّا يُشۡرِكُونَ

ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے عالموں اور درویشوں کو رب بنایا ہے1 اور مریم کے بیٹے مسیح کو حاﻻنکہ انہیں صرف ایک اکیلے اللہ ہی کی عبادت کا حکم دیا گیا تھا جس کے سوا کوئی معبود نہیں وه پاک ہے ان کے شریک مقرر کرنے سے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس کی تفسیر حضرت عدی بن حاتم (رضي الله عنه) کی بیان کردہ حدیث سے بخوبی ہو جاتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی (صلى الله عليه وسلم) سے یہ آیت سن کر عرض کیا کہ یہود و نصاریٰ نے تو اپنے علماء کی کبھی عبادت نہیں کی، پھر یہ کیوں کہا گیا کہ انہوں نے ان کو رب بنا لیا؟ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: ”یہ ٹھیک ہے کہ انہوں نے ان کی عبادت نہیں کی لیکن یہ بات تو ہے نا، کہ ان کے علماء نے جس کو حلال قرار دے دیا، اس کو انہوں نے حلال اور جس چیز کو حرام کر دیا اس کو حرام ہی سمجھا۔ یہی ان کی عبادت کرنا ہے“۔ (صحيح ترمذي- للأباني- نمبر2471) کیونکہ حرام وحلال کرنے کا اختیار صرف اللہ تعالٰی کو ہے یہی حق اگر کوئی شخص کسی اور کے اندر تسلیم کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے اس کو اپنا رب بنا لیا ہے اس آیت میں ان لوگوں کے لیے بڑی تنبیہ ہے جنہوں نے اپنے اپنے پیشواؤں کو تحلیل وتحریم کا منصب دے رکھا ہے اور ان کے اقوال کے مقابلے میں وہ نصوص قرآن وحدیث کو بھی اہمیت دینے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔

9:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:31 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:31

Al-Mukhtasar

31- یہودیوں نے اپنے علماء اور عیسائیوں نے اپنے عبادت گزاروں کو اللہ تعالیٰ کے سوا رب بنا لیا۔ وہ اللہ تعالیٰ کی ان پر حرام کی ہوئی چیزیں ان کے لیے حلال قرار دیتے اور جو چیزیں اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے حلال قرار دیں، انھیں ان پر حرام قرار دیتے ہیں۔ عیسائیوں نے مسیح عیسیٰ ابن مریم کو اللہ تعالیٰ کے ساتھ معبود قرار دے دیا حالانکہ اللہ تعالیٰ نے تو علمائے یہود، عیسائیوں کے عبادت گزاروں، عُزیر اور عیسیٰ ابن مریم علیہم السلام سب کو یہی حکم دیا تھا کہ وہ اکیلے اللہ تعالیٰ ہی کی بندگی کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔ اللہ پاک اکیلا ہی معبود ہے۔ اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔ وہ اس چیز سے بری اور پاک ہے کہ اس کا کوئی شریک ہو جیسا کہ یہ مشرک اور دیگر کئی لوگ کہتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
191
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
191
نسخ مصحف (612 صفحات)
192
آیت 9:31 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:31 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:31 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 191 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 191 · نسخ مصحف (612 صفحات): 192.

آیت 9:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 9:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:31: حروف کی تعداد 99، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,266 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:31 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play