مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:44 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 44 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1279، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 194 پر ہے۔

لَا يَسۡتَـٔۡذِنُكَ ٱلَّذِينَ يُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِ أَن يُجَٰهِدُواْ بِأَمۡوَٰلِهِمۡ وَأَنفُسِهِمۡۗ وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِٱلۡمُتَّقِينَ

اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان ویقین رکھنے والے تو مالی اور جانی جہاد سے رک رہنے کی کبھی بھی تجھ سے اجازت طلب نہیں کریں گے1 ، اور اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ مخلص ایمانداروں کا کردار بیان کیا گیا ہے بلکہ ان کی عادت یہ ہے کہ وہ نہایت ذوق شوق کے ساتھ اور بڑھ چڑھ کر جہاد میں حصہ لیتے ہیں۔

9:44 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:44 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:44

Al-Mukhtasar

44- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اللہ تعالیٰ اور یومِ آخرت پر سچا ایمان رکھنے والے مومنوں سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ اللہ کی راہ میں مالی اور جانی جہاد کرنے سے پیچھے رہنے کے لیے آپ سے اجازت مانگیں بلکہ ان کا معاملہ تو یہ ہے کہ جب آپ انھیں نکلنے کے لیے کہیں، وہ نکل کھڑے ہوں گے اور اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کریں گے۔ اللہ تعالیٰ اپنے ان متقی بندوں کو خوب جانتا ہے جو صرف معقول عذر کی بنا پر آپ سے جنگ میں شریک نہ ہو سکنے کی اجازت طلب کرتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
194
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
194
نسخ مصحف (612 صفحات)
195
آیت 9:44 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:44 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:44 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 194 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 194 · نسخ مصحف (612 صفحات): 195.

آیت 9:44 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 9:44 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:44: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:44 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:44 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,279 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:44 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:44 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play