سورۃ التوبہ 9:65 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 65 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1300، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 197 پر ہے۔
وَلَئِن سَأَلۡتَهُمۡ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلۡعَبُۚ قُلۡ أَبِٱللَّهِ وَءَايَٰتِهِۦ وَرَسُولِهِۦ كُنتُمۡ تَسۡتَهۡزِءُونَ
اگر آپ ان سے پوچھیں تو صاف کہہ دیں گے کہ ہم تو یونہی آپس میں ہنس بول رہے تھے۔ کہہ دیجئے کہ اللہ، اس کی آیتیں اور اس کا رسول ہی تمہارے ہنسی مذاق کے لئے ره گئے ہیں؟1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 منافقین آیات الٰہی کا مذاق اڑاتے، مومنین کا استہزا کرتے حتیٰ کہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی شان میں گستاخانہ کلمات کہنے سے گریز نہ کرتے جس کی اطلاع کسی نہ کسی طریقے سے بعض مسلمانوں کو اور پھر رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کو ہو جاتی۔ لیکن جب ان سے پوچھا جاتا تو صاف مکر جاتے اور کہتے کہ ہم تو یوں ہی ہنسی مذاق کر رہے تھے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا ہنسی مذاق کے لئے کیا تمہارے سامنے اللہ اور اس کی آیات و رسول ہی رہ گیا ہے؟ مطلب یہ ہے کہ اگر مقصد تمہارا آپس میں ہنسی مذاق کا ہوتا تو اس میں اللہ، اس کی آیات و رسول درمیان میں کیوں آتے، یہ یقینا تمہارے اس خبث اور نفاق کا اظہار ہے جو آیات الٰہی اور ہمارے پیغمبر کے خلاف تمہارے دلوں میں موجود ہے۔
9:65 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:65
Al-Mukhtasar
65- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اللہ تعالیٰ کے آپ کو خبر دینے کے بعد اگر آپ ان منافقوں سے دین میں طعنہ زنی اور اہلِ ایمان کو برا بھلا کہنے کے بارے میں پوچھیں تو وہ یہ ضرور کہیں گے: ہم تو بس ہنسی مذاق کر رہے تھے، سنجیدہ تھوڑے تھے! اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہیں: کیا اللہ تعالیٰ، اس کی آیتیں اور اس کے رسول ہی تمھاری ہنسی مذاق کے لیے رہ گئے تھے؟!
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 197
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 197
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 198
آیت 9:65 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:65 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 9:65 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 197 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 197 · نسخ مصحف (612 صفحات): 198.
آیت 9:65 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 9:65 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:65: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:65 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:65 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,300 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:65 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:65 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔