مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:66 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 66 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1301، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 197 پر ہے۔

لَا تَعۡتَذِرُواْ قَدۡ كَفَرۡتُم بَعۡدَ إِيمَٰنِكُمۡۚ إِن نَّعۡفُ عَن طَآئِفَةٖ مِّنكُمۡ نُعَذِّبۡ طَآئِفَةَۢ بِأَنَّهُمۡ كَانُواْ مُجۡرِمِينَ

تم بہانے نہ بناؤ یقیناً تم اپنے ایمان کے بعد بے ایمان ہوگئے1 ، اگر ہم تم میں سے کچھ لوگوں سے درگزر بھی کر لیں2 تو کچھ لوگوں کو ان کے جرم کی سنگین سزا بھی دیں گے۔3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی تم جو ایمان ظاہر کرتے رہے ہو۔ اللہ اور رسول کے استہزا کے بعد، اس کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہ گئی۔ اول تو وہ بھی نفاق پر ہی مبنی تھا۔ تاہم اس کی بدولت ظاہری طور پر مسلمانوں میں تمہارا شمار ہوتا تھا اب اس کی بھی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔
  2. 2 اس سے مراد ایسے لوگ ہیں جنہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے توبہ کر لی اور مخلص مسلمان بن گئے۔
  3. 3 یہ وہ لوگ ہیں، جنہیں توبہ کی توفیق نصیب نہیں ہوئی اور کفر اور نفاق پر اڑے رہے اس لئے اس عذاب کی علت بھی بیان کر دی گئی ہے کہ وہ مجرم تھے۔

9:66 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:66 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:66

Al-Mukhtasar

66- یہ جھوٹے عذر مت پیش کرو۔ تم نے ہنسی مذاق کر کے اس کفر کو ظاہر کر دیا ہے جو تمھارے دلوں میں تھا۔ اگر ہم ایک گروہ کو نفاق ترک کرنے اور اخلاص کے ساتھ سچی توبہ کرنے پر معاف کر دیں تو دوسرے گروہ کو نفاق پر قائم رہنے اور اس سے توبہ نہ کرنے پر عذاب بھی ضرور دیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
197
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
197
نسخ مصحف (612 صفحات)
198
آیت 9:66 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:66 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:66 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 197 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 197 · نسخ مصحف (612 صفحات): 198.

آیت 9:66 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 9:66 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:66: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:66 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:66 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,301 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:66 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:66 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play