مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:67 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 67 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1302، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 197 پر ہے۔

ٱلۡمُنَٰفِقُونَ وَٱلۡمُنَٰفِقَٰتُ بَعۡضُهُم مِّنۢ بَعۡضٖۚ يَأۡمُرُونَ بِٱلۡمُنكَرِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ ٱلۡمَعۡرُوفِ وَيَقۡبِضُونَ أَيۡدِيَهُمۡۚ نَسُواْ ٱللَّهَ فَنَسِيَهُمۡۚ إِنَّ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ هُمُ ٱلۡفَٰسِقُونَ

تمام منافق مرد وعورت آپس میں ایک ہی ہیں1 ، یہ بری باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بھلی باتوں سے روکتے ہیں اور اپنی مٹھی بند رکھتے ہیں2، یہ اللہ کو بھول گئے اللہ نے انہیں بھلا دیا3۔ بیشک منافق ہی فاسق وبدکردار ہیں۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 منافقین، جو حلف اٹھا کر مسلمان باور کراتے تھے کہ ”ہم تم ہی میں سے ہیں“، اللہ تعالٰی نے اس کی تردید فرمائی، کہ ایمان والوں سے ان کا کیا تعلق؟ البتہ یہ سب منافق، چاہے مرد ہوں یا عورتیں، ایک ہی ہیں، یعنی کفر ونفاق میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں۔ آگے ان کی صفات بیان کی جا رہی ہیں جو مومنین کی صفات کے بالکل الٹ اور برعکس ہیں۔
  2. 2 اس سے مراد بخل ہے۔ یعنی مومن کی صفت اللہ کی راہ میں خرچ کرنا اور منافق کی اس کے برعکس بخل، یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے گریز کرنا ہے۔
  3. 3 یعنی اللہ تعالٰی بھی ان سے ایسا معاملہ کرے گا کہ گویا اس نے انہیں بھلا دیا۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا: «الْيَوْمَ نَنْسَاكُمْ كَمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا» ( سورة الجاثية: 34) ”آج ہم تمہیں اس طرح بھلا دیں گے جس طرح تم ہماری ملاقات کے اس دن کو بھولے ہوئے تھے“، مطلب یہ کہ جس طرح انہوں نے دنیا میں اللہ کے احکامات کو چھوڑے رکھا۔ قیامت کے دن اللہ تعالٰی انہیں اپنے فضل و کرم سے محروم رکھے گا گویا نسیان کی نسبت اللہ تعالٰی کی طرف علم بلاغت کے اصول مشاکلت کے اعتبار سے ہے ورنہ اللہ کی ذات نسیان سے پاک ہے۔ (فتح القدیر)

9:67 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:67 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:67

Al-Mukhtasar

67- منافق مرد اور عورتیں نفاق کے حوالے سے سب ایک جیسے ہیں۔ ان کا کردار اہلِ ایمان کے بالکل برعکس ہے۔ وہ برائی کا حکم دیتے اور نیکی سے روکتے ہیں۔ وہ اپنے مالوں کے بارے میں بھی کنجوس ہیں، انھیں اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے۔ انھوں نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے سے کنارہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے ان سے ہدایت کی توفیق چھین لی۔ بلاشبہ منافق اللہ کی اطاعت سے نکل جانے والے اور راہِ حق چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور گمراہی کے راستے پر چلنے والے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
197
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
197
نسخ مصحف (612 صفحات)
198
آیت 9:67 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:67 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:67 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 197 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 197 · نسخ مصحف (612 صفحات): 198.

آیت 9:67 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 9:67 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:67: حروف کی تعداد 100، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:67 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:67 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,302 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:67 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:67 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play