مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:69 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 69 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1304، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 198 پر ہے۔

كَٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِكُمۡ كَانُوٓاْ أَشَدَّ مِنكُمۡ قُوَّةٗ وَأَكۡثَرَ أَمۡوَٰلٗا وَأَوۡلَٰدٗا فَٱسۡتَمۡتَعُواْ بِخَلَٰقِهِمۡ فَٱسۡتَمۡتَعۡتُم بِخَلَٰقِكُمۡ كَمَا ٱسۡتَمۡتَعَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِكُم بِخَلَٰقِهِمۡ وَخُضۡتُمۡ كَٱلَّذِي خَاضُوٓاْۚ أُوْلَٰٓئِكَ حَبِطَتۡ أَعۡمَٰلُهُمۡ فِي ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِۖ وَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡخَٰسِرُونَ

مثل ان لوگوں کے جو تم سے پہلے تھے1 ، تم میں سے وه زیاده قوت والے تھے اور زیاده مال واوﻻد والے تھے پس وه اپنا دینی حصہ برت گئے پھر تم نے بھی اپنا حصہ برت لیا2 جیسے تم سے پہلے کے لوگ اپنے حصے سے فائده مند ہوئے تھے اور تم نے بھی اسی طرح مذاقانہ بحﺚ کی جیسے کہ انہوں نے کی تھی3۔ ان کے اعمال دنیا اور آخرت میں غارت ہوگئے۔ یہی لوگ نقصان پانے والے ہیں۔4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی تمہارا حال بھی اعمال اور انجام کے اعتبار سے امم ماضیہ کے کافروں جیسا ہی ہے۔ اب غائب کی بجائے، منافقین سے خطاب کیا جا رہا ہے۔
  2. 2 ”خَلاق“ کا دوسرا ترجمہ دنیاوی حصہ بھی کیا گیا ہے۔ یعنی تمہاری تقدیر میں دنیا کا جتنا حصہ لکھ دیا گیا ہے، وہ برت لو، جس طرح تم سے پہلے لوگوں نے اپنا حصہ برتا اور پھر موت یا عذاب سے ہم کنار ہوگئے۔
  3. 3 یعنی آیات الٰہی اور اللہ کے پیغمبروں کی تکذیب کے لئے۔ یا دوسرا مفہوم ہے دنیا کے اسباب اور لہو و لعب میں جس طرح وہ مگن رہے، تمہارا بھی یہی حال ہے۔ آیت میں پہلے لوگوں سے مراد اہل کتاب یعنی یہود و نصاریٰ ہیں۔ جیسے ایک حدیث میں نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، تم اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں کی ضرور متابعت کروگے، بالشت بہ بالشت، ذراع بہ ذراع اور ہاتھ بہ ہاتھ۔ یہاں تک کہ اگر وہ کسی گوہ کے بل میں گھسے ہوں تو تم بھی ضرور گھسو گے، لوگوں نے پوچھا، کیا اس سے آپ کی مراد اہل کتاب ہیں؟ آپ نے فرمایا، اور کون؟“۔ (صحيح بخاري، كتاب الاعتصام مسلم، كتاب العلم)۔ البتہ ہاتھ بہ ہاتھ (بَاعًا بِبَاع) کے الفاظ ان میں نہیں ہیں یہ تفسیر طبری میں منقول ایک اثر میں ہے۔
  4. 4 أُولَئِكَ سے مراد وہ لوگ ہیں جو مذکورہ صفات وعادات کے حامل ہیں مشبہین بھی اور مشبہ بہم بھی یعنی جس طرح وہ خاسر ونامراد رہے تم بھی اسی طرح رہو گے حالانکہ وہ قوت میں تم سے زیادہ سخت اور مال واولاد میں بھی بہت زیادہ تھے اس کے باوجود وہ عذاب الہی سے نہ بچ سکے تو تم جو ان سے ہر لحاظ سے کم ہو کس طرح اللہ کی گرفت سے بچ سکتے ہو۔

9:69 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:69 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:69

Al-Mukhtasar

69- اے منافقوں کی جماعت! تم کفر اور ٹھٹھا کرنے میں اپنے سے پہلے جھٹلانے والی قوموں کی طرح ہو۔ وہ تم سے زیادہ قوت اور مال و اولاد کی کثرت والے تھے۔ انھوں نے دنیا کی لذتوں اور شہوات سے اپنے نصیب میں لکھا ہوا فائدہ اٹھایا۔ اے منافقو! تم نے بھی سابقہ جھٹلانے والی امتوں کے اپنے نصیب کا فائدہ اٹھانے کی طرح اپنے مقرر حصے کا فائدہ اٹھایا۔ تم حق کو جھٹلانے اور رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر طعن کرنے میں اسی طرح مشغول ہو گئے جیسے وہ حق کو جھٹلانے اور اپنے رسولوں پر طعن کرنے میں مشغول رہے۔ ان قابلِ مذمت صفات کے حامل لوگوں کے اعمال برباد ہوگئے کیونکہ وہ کفر کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے ہاں بے کار ہیں۔ یہی وہ گھاٹا پانے والے ہیں جنھوں نے خود کو ہلاکت کے گڑھوں میں پھینک کر خسارے میں ڈال لیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
32
مدینہ مصحف (604 صفحات)
198
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
198
نسخ مصحف (612 صفحات)
199
آیت 9:69 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:69 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:69 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 198 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 198 · نسخ مصحف (612 صفحات): 199.

آیت 9:69 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 32.

آیت 9:69 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:69: حروف کی تعداد 161، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:69 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:69 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,304 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:69 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:69 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play