مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:72 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 72 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1307، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 198 پر ہے۔

وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَٰتِ جَنَّٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَا وَمَسَٰكِنَ طَيِّبَةٗ فِي جَنَّٰتِ عَدۡنٖۚ وَرِضۡوَٰنٞ مِّنَ ٱللَّهِ أَكۡبَرُۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ

ان ایمان دار مردوں اور عورتوں سے اللہ نے ان جنتوں کا وعده فرمایا ہے جن کے نیچے نہریں لہریں لے رہی ہیں جہاں وه ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اور ان صاف ستھرے پاکیزه محلات1 کا جو ان ہمیشگی والی جنتوں میں ہیں، اور اللہ کی رضامندی سب سے بڑی چیز ہے2، یہی زبردست کامیابی ہے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 جو موتی اور یاقوت تیار کئے گئے ہوں گے۔ عدن کے کئی معنی کئے گئے ہیں۔ ایک معنی ہمیشگی کے ہیں۔
  2. 2 حدیث میں بھی آتا ہے کہ جنت کی تمام نعمتوں کے بعد اہل جنت کو سب سے بڑی نعمت رضائے الٰہی کی صورت میں ملے گی (صحيح بخاري ومسلم- كتاب الرقاق وكتاب الجنة)

9:72 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:72 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:72

Al-Mukhtasar

72- اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے والے مرد و خواتین سے اللہ نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ قیامت کے دن انھیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے محلات کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ وہاں انھیں موت آئے گی نہ ان کی نعمتیں ختم ہوں گی۔ اس نے ان سے یہ بھی وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ انھیں رہنے کے لیے ہمیشہ کی جنتوں میں خوبصورت گھر عطا کرے گا۔ ان سب چیزوں سے بڑھ کر یہ کہ انھیں اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل ہوگی۔ یہ مذکورہ جزا ہی وہ عظیم کامیابی ہے کہ کوئی کامیابی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
198
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
198
نسخ مصحف (612 صفحات)
199
آیت 9:72 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:72 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:72 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 198 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 198 · نسخ مصحف (612 صفحات): 199.

آیت 9:72 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 9:72 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:72: حروف کی تعداد 100، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:72 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:72 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,307 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:72 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:72 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play