مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:8 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1243، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 188 پر ہے۔

كَيۡفَ وَإِن يَظۡهَرُواْ عَلَيۡكُمۡ لَا يَرۡقُبُواْ فِيكُمۡ إِلّٗا وَلَا ذِمَّةٗۚ يُرۡضُونَكُم بِأَفۡوَٰهِهِمۡ وَتَأۡبَىٰ قُلُوبُهُمۡ وَأَكۡثَرُهُمۡ فَٰسِقُونَ

ان کے وعدوں کا کیا اعتبار ان کا اگر تم پر غلبہ ہو جائے تو نہ یہ قرابت داری کا خیال کریں نہ عہدوپیمان کا1 ، اپنی زبانوں سے تو تمہیں پرچا رہے ہیں لیکن ان کے دل نہیں مانتے ان میں سے اکثر تو فاسق ہیں۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 كَيْفَ، پھر بطور تاکید، نفی کے لئے ہے۔ الَّ کے معنی قرابت (رشتہ داری) اور ذِمَّہ کے معنی عہد کے ہیں۔ یعنی ان مشرکین کی زبانی باتوں کا کیا اعتبار، جب کہ ان کا یہ حال ہے کہ اگر تم پر غالب آجائیں تو کسی قرابت اور عہد کا پاس نہیں کریں گے۔ بعض مفسرین کے نزدیک پہلا کیف مشرکین کے لئے ہے اور دوسرے سے یہودی مراد ہیں، کیونکہ ان کی صفت بیان کی گئی ہے کہ اللہ کی آیتوں کو کم قیمت پر بیچ دیتے ہیں۔ اور یہ وطیرہ یہودیوں کا ہی رہا ہے۔

9:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:8 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:8

Al-Mukhtasar

8- ان کے عہد و پیمان اور امان کا کیا اعتبار جبکہ وہ تمھارے دشمن ہیں اور اگر یہ تم پر غالب آجائیں تو تمھارے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈریں نہ کسی رشتہ داری اور عہد کا لحاظ کریں بلکہ تمھیں نہایت بری طرح سزا دیں۔ وہ زبان سے میٹھی باتیں کر کے تمھیں خوش کرتے ہیں لیکن ان کے دل ان کی زبانوں کی موافقت نہیں کرتے۔ دوسرے لفظوں میں ’’بغل میں چھری منہ میں رام رام‘‘۔ وہ اپنی بات پر پورا اترنے والے نہیں اور ان کی اکثریت عہد توڑنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے نکل جانے والی ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
188
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
188
نسخ مصحف (612 صفحات)
189
آیت 9:8 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:8 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:8 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 188 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 188 · نسخ مصحف (612 صفحات): 189.

آیت 9:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 9:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:8: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,243 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:8 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play