سورۃ التوبہ 9:80 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 80 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1315، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 200 پر ہے۔
ٱسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ أَوۡ لَا تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ إِن تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ سَبۡعِينَ مَرَّةٗ فَلَن يَغۡفِرَ ٱللَّهُ لَهُمۡۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ كَفَرُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦۗ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡفَٰسِقِينَ
ان کے لئے تو استغفار کر یا نہ کر۔ اگر تو ستر مرتبہ بھی ان کے لئے استغفار کرے تو بھی اللہ انہیں ہرگز نہ بخشے گا1 یہ اس لئے کہ انہوں نے اللہ سے اور اس کے رسول سے کفر کیا2 ایسے فاسق لوگوں کو رب کریم ہدایت نہیں دیتا۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 ستر کا عدد مبالغے اور تکثیر کے لئے ہے۔ یعنی تو کتنی ہی کثرت سے ان کے لئے استغفار کر لے اللہ تعالٰی انہیں ہرگز معاف نہیں فرمائے گا۔ یہ مطلب نہیں ہے کہ ستر مرتبہ سے زائد استغفار کرنے پر ان کو معافی مل جائے گی۔
- 2 یہ عدم مغفرت کی علت بیان کر دی گئی ہے تاکہ لوگ کسی کی سفارش کی امید پر نہ رہیں بلکہ ایمان اور عمل صالح کی پونجی لے کر اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوں۔ اگر یہ زاد آخرت کسی کے پاس نہیں ہوگا تو ایسے کافروں اور نافرمانوں کی کوئی شفاعت ہی نہیں کرے گا، اس لئے اللہ تعالٰی ایسے لوگوں کے لئے شفاعت کی اجازت ہی نہیں دے گا۔
- 3 اس ہدایت سے مراد وہ ہدایت ہے جو انسان کو مطلوب (ایمان) تک پہنچا دیتی ہے ورنہ ہدایت بمعنی رہنمائی یعنی راستے کی نشان دہی۔ اس کا اہتمام تو دنیا میں ہر مومن و کافر کے لیے کر دیا گیا ہے «اِنَّا هَدَيْنٰهُ السَّبِيْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّاِمَّا كَفُوْرًا» (الدہر: 3) «وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ» (البلد: 10) ”اور ہم نے اس کو (خیروشر کے) کے دونوں راستے دکھا دیئے ہیں“۔
9:80 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:80
Al-Mukhtasar
80- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ ان کے لیے مغفرت طلب کریں یا نہ کریں، برابر ہے۔ اگر آپ ستر مرتبہ بھی ان کے لیے استغفار کریں تو اتنی کثرت سے استغفار کے باوجود بھی انھیں اللہ سے معافی نہیں ملے گی، کیونکہ وہ اللہ اور اس کے رسول کے منکر ہیں اور جو جان بوجھ کر اللہ کی شریعت کا باغی ہو، اللہ تعالیٰ اسے حق قبول کرنے کی توفیق نہیں دیتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 200
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 200
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 201
آیت 9:80 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:80 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 9:80 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 200 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 200 · نسخ مصحف (612 صفحات): 201.
آیت 9:80 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 9:80 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:80: حروف کی تعداد 102، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:80 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:80 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,315 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:80 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:80 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔