سورۃ التوبہ 9:81 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 81 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1316، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 200 پر ہے۔
فَرِحَ ٱلۡمُخَلَّفُونَ بِمَقۡعَدِهِمۡ خِلَٰفَ رَسُولِ ٱللَّهِ وَكَرِهُوٓاْ أَن يُجَٰهِدُواْ بِأَمۡوَٰلِهِمۡ وَأَنفُسِهِمۡ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَقَالُواْ لَا تَنفِرُواْ فِي ٱلۡحَرِّۗ قُلۡ نَارُ جَهَنَّمَ أَشَدُّ حَرّٗاۚ لَّوۡ كَانُواْ يَفۡقَهُونَ
پیچھے ره جانے والے لوگ رسول اللہ ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ کے جانے کے بعد اپنے بیٹھے رہنے پر خوش ہیں1 انہوں نے اللہ کی راه میں اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کرنا ناپسند رکھا اور انہوں نے کہہ دیا کہ اس گرمی میں مت نکلو۔ کہہ دیجئے کہ دوزخ کی آگ بہت ہی سخت گرم ہے، کاش کہ وه سمجھتے ہوتے۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ ان منافقین کا ذکر ہے جو تبوک میں نہیں گئے اور جھوٹے عذر پیش کر کے اجازت حاصل کرلی۔ خلاف کے معنی ہیں پیچھے یا مخالفت۔ یعنی رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کے جانے کے بعد آپ کے پیچھے یا آپ کی مخالفت میں مدینہ میں بیٹھے رہے۔
- 2 یعنی اگر ان کو یہ علم ہوتا کہ جہنم کی آگ کی گرمی کے مقابلے میں، دنیا کی گرمی کوئی حیثیت نہیں رکھتی، تو وہ کبھی پیچھے نہ رہتے۔ حدیث میں آتا ہے کہ دنیا کی یہ آگ جہنم کی آگ کا 70 واں حصہ ہے۔ یعنی جہنم کی آگ کی شدت دنیا کی آگ سے 69 حصے زیادہ ہے۔ (صحيح بخاري- بدء الخلق باب صفة النار) اللهم احفظنا منها
9:81 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:81
Al-Mukhtasar
81- جو منافق رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی مخالفت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے غزوۂ تبوک میں شامل نہیں ہوئے، وہ پیچھے بیٹھ رہنے پر بڑے خوش ہیں۔ انھوں نے مومنوں کے جہاد کرنے کی طرح اپنے مال و جان سے اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ناپسند کیا اور اپنے منافق بھائیوں کو بھی اپنا ہمنوا بنانے کے لیے ان سے کہا: اس گرمی میں مت نکلنا۔ غزوۂ تبوک سخت گرمی کے موسم میں پیش آیا تھا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: جہنم کی آگ جو منافقوں کی منتظر ہے، وہ اس گرمی سے کہیں زیادہ سخت ہے جس سے یہ بھاگ رہے ہیں۔ کاش! انھیں اس کا علم ہوتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 200
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 200
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 201
آیت 9:81 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:81 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 9:81 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 200 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 200 · نسخ مصحف (612 صفحات): 201.
آیت 9:81 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 9:81 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:81: حروف کی تعداد 115، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:81 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:81 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,316 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:81 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:81 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔