سورۃ الزلزال 99:6 الزلزلة
یہ سورۃ الزلزال کی 8 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 6144، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 599 پر ہے۔
يَوۡمَئِذٖ يَصۡدُرُ ٱلنَّاسُ أَشۡتَاتٗا لِّيُرَوۡاْ أَعۡمَٰلَهُمۡ
اس روز لوگ مختلف جماعتیں ہو کر (واپس) لوٹیں1 گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 يَصْدُرُ، يَرْجِعُ ( لوٹیں گے ) یہ ورود کی ضد ہے۔ یعنی قبروں سے نکل کر موقف حساب کی طرف، یا حساب کے بعد جنت اور دوزخ کی طرف لوٹیں گے۔ أَشْتَاتًا، متفرق، یعنی ٹولیاں ٹولیاں۔ بعض بےخوف ہوں گے، بعض خوف زدہ، بعض کے رنگ سفید ہوں گے جیسے جنتوں کے ہوں گے اور بعض کے رنگ سیاہ، جو ان کے جہنمی ہونے کی علامت ہوگی۔ بعض کا رخ دائیں جانب ہوگا بعض کا بائیں جانب۔ یا یہ مختلف گروہ ادیان ومذاہب اور اعمال وافعال کی بنیاد پر ہوں گے۔
- 2 یہ متعلق ہے يَصْدُرُ کے یا اس کا تعلق أَوْحَى لَهَا سے ہے۔ یعنی زمین اپنی خبریں اس لئے بیان کرے گی تاکہ انسانوں کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں۔
99:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 99:6
Al-Mukhtasar
6- اس عظیم دن میں جب زمین ہلنے لگے گی تو لوگ حساب کے میدان میں ٹولیوں کی صورت میں نکلیں گے تاکہ انھیں وہ اعمال دکھائے جائیں جو انھوں نے دنیا میں کیے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 6
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 599
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 605
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 606
آیت 99:6 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الزلزال (الزلزلة). 114 میں سے سورت نمبر 99 · آیات کی تعداد: 8.
آیت 99:6 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 99:6 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 599 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 605 · نسخ مصحف (612 صفحات): 606.
آیت 99:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 6.
آیت 99:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 99:6: حروف کی تعداد 31، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 99:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 99:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,144 ہے۔
سورۃ الزلزال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزلزال: آیات کی تعداد 8۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 99 پر ہے۔
سورۃ الزلزال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزلزال مدنی ہے۔
کیا آیت 99:6 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 99:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزلزال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 8 آیات اور 36 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔