مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
سورۃ کے بارے میں
سورۃ الزلزال قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 99 پر ہے، یہ مدنی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 8 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 599 سے شروع ہوتی ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِذَا زُلۡزِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ زِلۡزَالَهَا
جب زمین پوری طرح جھنجھوڑ دی جائے گی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس کے مدنی اور مکی ہونے میں اختلاف ہے، اس کی فضلیت میں متعدد روایات منقول ہیں لیکن ان میں سے کوئی روایت صحیح نہیں ہے۔
وَأَخۡرَجَتِ ٱلۡأَرۡضُ أَثۡقَالَهَا
اور اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس کا مطلب ہے سخت بھونچال سے ساری زمین لرز اٹھے گی اور ہر چیز ٹوٹ پھوٹ جائے گی، یہ اس وقت ہوگا، جب پہلا نفخہ پھونکا جائے گا۔
وَقَالَ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا لَهَا
انسان کہنے لگے گا کہ اسے کیا ہوگیا؟1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی زمین میں جتنے انسان دفن ہیں، وہ زمین کا بوجھ ہیں، جنہیں زمین قیامت والے دن باہر نکال پھینکے گی۔ یعنی اللہ کے حکم سے سب زندہ ہو کر باہر نکل آئیں گے۔ یہ دوسرے نفخے میں ہوگا، اسی طرح زمین کے خزانے بھی باہر نکل آئیں گے۔
يَوۡمَئِذٖ تُحَدِّثُ أَخۡبَارَهَا
اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کردے گی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی دہشت زدہ ہوکر کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے، یہ کیوں اس طرح ہل رہی ہے اور اپنے خزانے اگل رہی ہے۔
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوۡحَىٰ لَهَا
اس لئے کہ تیرے رب نے اسے حکم دیا ہوگا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ جواب شرط ہے۔ حدیث میں ہے، نبی (صلى الله عليه وسلم) نے یہ آیت تلاوت فرمائی اورپوچھا، جانتے ہو، زمین کی خبریں کیا ہیں؟ صحابہ (رضي الله عنهم) نے عرض کیا، اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، اس کی خبریں یہ ہیں کہ جس بندے یا بندی نے زمین کی پشت پر جو کچھ کیا ہوگا، اس کی گواہی دے گی۔ کہے گی فلاں فلاں شخص نے فلاں فلاں عمل، فلاں فلاں دن میں کیا تھا۔ ( ترمذي، أبواب صفة القيامة وتفسير سورة إذا زلزلت- مسند أحمد 2/ 374 ) ۔ یعنی زمین کو یہ قوت گویائی اللہ عطا فرمائے گا، اس لئے اس میں تعجب والی بات نہیں ہے، جس طرح انسانی اعضا میں اللہ تعالیٰ یہ قوت پیدا فرما دے گا، زمین کو بھی اللہ تعالیٰ متکلم بنا دے گا اور وہ اللہ کے حکم سے بولے گی۔
يَوۡمَئِذٖ يَصۡدُرُ ٱلنَّاسُ أَشۡتَاتٗا لِّيُرَوۡاْ أَعۡمَٰلَهُمۡ
اس روز لوگ مختلف جماعتیں ہو کر (واپس) لوٹیں1 گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 يَصْدُرُ، يَرْجِعُ ( لوٹیں گے ) یہ ورود کی ضد ہے۔ یعنی قبروں سے نکل کر موقف حساب کی طرف، یا حساب کے بعد جنت اور دوزخ کی طرف لوٹیں گے۔ أَشْتَاتًا، متفرق، یعنی ٹولیاں ٹولیاں۔ بعض بےخوف ہوں گے، بعض خوف زدہ، بعض کے رنگ سفید ہوں گے جیسے جنتوں کے ہوں گے اور بعض کے رنگ سیاہ، جو ان کے جہنمی ہونے کی علامت ہوگی۔ بعض کا رخ دائیں جانب ہوگا بعض کا بائیں جانب۔ یا یہ مختلف گروہ ادیان ومذاہب اور اعمال وافعال کی بنیاد پر ہوں گے۔
- 2 یہ متعلق ہے يَصْدُرُ کے یا اس کا تعلق أَوْحَى لَهَا سے ہے۔ یعنی زمین اپنی خبریں اس لئے بیان کرے گی تاکہ انسانوں کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں۔
فَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرٗا يَرَهُۥ
پس جس نے ذره برابر نیکی کی ہوگی وه اسے دیکھ لے گا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 پس وہ اس سے خوش ہوگا۔
وَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٖ شَرّٗا يَرَهُۥ
اور جس نے ذره برابر برائی کی ہوگی وه اسے دیکھ لے گا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 وہ اس پرسخت پشیمان اور مضطرب ہوگا۔ ذَرَّةٍ بعض کے نزدیک چیونٹی سے بھی چھوٹی چیز ہے۔ بعض اہل لغت کہتے ہیں، انسان زمین پر ہاتھ مارتا ہے، اس سے اس کے ہاتھ پرجو مٹی لگ جاتی ہے، وہ ذرہ ہے۔ بعض کےنزدیک سوراخ سے آنے والی سورج کی شعاعوں میں گرد وغبار کے جو ذرات نظر آتے ہیں، وہ ذرہ ہے۔ لیکن امام شوکانی نے پہلے معنی کو اولیٰ کہا ہے۔ امام مقاتل کہتے ہیں کہ یہ سورت ان دو آمیوں کے بیان میں نازل ہوئی ہے۔ جن میں سے ایک شخص، سائل کو تھوڑا سا صدقہ دینے میں تامل کرتا اور دوسرا شخص چھوٹا گناہ کرنے میں کوئی خوف محسوس نہ کرتا تھا۔ (فتح القدیر) ۔
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
مصحف میں سورۃ الزلزال
- نزول
- مدنی
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 36
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 599
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 605
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 606
سورۃ الزلزال کے بارے میں سوالات
سورۃ الزلزال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزلزال: آیات کی تعداد 8۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 99 پر ہے۔
سورۃ الزلزال کس پارے میں ہے؟
سورۃ الزلزال: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔
سورۃ الزلزال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزلزال مدنی ہے۔
سورۃ الزلزال کس صفحے پر ہے؟
سورۃ الزلزال مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 599۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 605۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 606۔
سورۃ الزلزال میں کتنے الفاظ ہیں؟
سورۃ الزلزال: الفاظ کی تعداد 36، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔
سورۃ الزلزال میں کتنے عربی حروف ہیں؟
سورۃ الزلزال: حروف کی تعداد 156، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔
سورۃ الزلزال قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
سورۃ الزلزال قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,139 سے آیت نمبر 6,146 تک ہے۔
کیا سورۃ الزلزال میں سجدے کی آیت ہے؟
نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ الزلزال پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔
کیا سورۃ الزلزال سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ سورۃ الزلزال کی تمام 8 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزلزال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 8 آیات اور 36 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔
سورۃ الزلزال سنیں
- Mishary Alafasy مشاري العفاسي حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset (Murattal) عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset AbdulSamad عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممجود
- Minshawi (Murattal) محمد صديق المنشاوي حفص عن عاصممرتل
- As-Sudais عبدالرحمن السديس حفص عن عاصممرتل
- Abu Bakr ash-Shatri أبو بكر الشاطري حفص عن عاصممرتل