سورۃ الزلزال 99:8 الزلزلة
یہ سورۃ الزلزال کی 8 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 6146، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 599 پر ہے۔
وَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٖ شَرّٗا يَرَهُۥ
اور جس نے ذره برابر برائی کی ہوگی وه اسے دیکھ لے گا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 وہ اس پرسخت پشیمان اور مضطرب ہوگا۔ ذَرَّةٍ بعض کے نزدیک چیونٹی سے بھی چھوٹی چیز ہے۔ بعض اہل لغت کہتے ہیں، انسان زمین پر ہاتھ مارتا ہے، اس سے اس کے ہاتھ پرجو مٹی لگ جاتی ہے، وہ ذرہ ہے۔ بعض کےنزدیک سوراخ سے آنے والی سورج کی شعاعوں میں گرد وغبار کے جو ذرات نظر آتے ہیں، وہ ذرہ ہے۔ لیکن امام شوکانی نے پہلے معنی کو اولیٰ کہا ہے۔ امام مقاتل کہتے ہیں کہ یہ سورت ان دو آمیوں کے بیان میں نازل ہوئی ہے۔ جن میں سے ایک شخص، سائل کو تھوڑا سا صدقہ دینے میں تامل کرتا اور دوسرا شخص چھوٹا گناہ کرنے میں کوئی خوف محسوس نہ کرتا تھا۔ (فتح القدیر) ۔
99:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 99:8
Al-Mukhtasar
8- اور جس نے چھوٹی چیونٹی کے وزن برابر بھی کوئی برا کام کیا ہوگا تو وہ اسے بھی اسی طرح دیکھ لے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 6
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 599
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 605
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 606
آیت 99:8 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الزلزال (الزلزلة). 114 میں سے سورت نمبر 99 · آیات کی تعداد: 8.
آیت 99:8 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 99:8 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 599 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 605 · نسخ مصحف (612 صفحات): 606.
آیت 99:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 6.
آیت 99:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 99:8: حروف کی تعداد 21، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 99:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 99:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,146 ہے۔
سورۃ الزلزال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزلزال: آیات کی تعداد 8۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 99 پر ہے۔
سورۃ الزلزال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزلزال مدنی ہے۔
کیا آیت 99:8 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 99:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزلزال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 8 آیات اور 36 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔