سورۃ الزخرف 43:49
یہ سورۃ الزخرف کی 89 آیات میں سے آیت 49 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4374، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 493 پر ہے۔
وَقَالُواْ يَٰٓأَيُّهَ ٱلسَّاحِرُ ٱدۡعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِندَكَ إِنَّنَا لَمُهۡتَدُونَ
اور انہوں نے کہا اے جادوگر1 ! ہمارے لیے اپنے رب سے2 اس کی دعا کر جس کا اس نے تجھ سے وعده کر رکھا ہے3، یقین مان کہ ہم راه پر لگ جائیں گے.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 کہتے ہیں اس زمانے میں جادو مذموم چیز نہیں تھی اور عالم فاضل شخص کو جادوگر کے لفظ سے ہی بطور تعظیم خطاب کیا جاتا تھا۔ علاوہ ازیں معجزات اور نشانیوں کے بارے میں بھی ان کا خیال تھا کہ یہ موسیٰ (عليه السلام) کے فن جادوگری کا کمال ہے۔ اس لیے انہوں نے موسیٰ کو جادوگر کے لفظ سے مخاطب کیا۔
- 2 (اپنے رب سے) کے الفاظ اپنی مشرکانہ ذہنیت کی وجہ سے کہے کیونکہ مشرکوں میں مختلف رب اور الٰہ ہوتے تھے، موسیٰ (صلى الله عليه وسلم) اپنے رب سے یہ کام کر والو !
- 3 یعنی ہمارے ایمان لانے پر عذاب ٹالنے کا وعدہ۔
- 4 اگر یہ عذاب ٹل گیا تو ہم تجھے اللہ کا سچا رسول مان لیں گے اور تیرے ہی رب کی عبادت کریں گے۔ لیکن ہر دفعہ وہ اپنا یہ عہد توڑ دیتے، جیسا کہ اگلی آیت میں ہے اور سورۂ اعراف میں بھی گزرا۔
43:49 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 43:49
Al-Mukhtasar
49-جب انھیں کچھ عذاب نے آلیا تو انھوں نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا: اے جادوگر! ہمارے لیے اپنے رب سے اس کے مطابق دعا کر جو اس نے تجھ سے وعدہ کر رکھا ہے کہ اگر ہم ایمان لے آئے تو وہ ہم سے عذاب دور کر دے گا۔ اگر اس نے ہم سے عذاب ٹال دیا تو ہم ضرور اس کی راہ پر لگ جائیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 493
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 492
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 493
آیت 43:49 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الزخرف. 114 میں سے سورت نمبر 43 · آیات کی تعداد: 89.
آیت 43:49 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 43:49 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 493 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 492 · نسخ مصحف (612 صفحات): 493.
آیت 43:49 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 43:49 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 43:49: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 43:49 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 43:49 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,374 ہے۔
سورۃ الزخرف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزخرف: آیات کی تعداد 89۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 43 پر ہے۔
سورۃ الزخرف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزخرف مکی ہے۔
کیا آیت 43:49 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 43:49 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزخرف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 89 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔