سورۃ الزخرف 43:48
یہ سورۃ الزخرف کی 89 آیات میں سے آیت 48 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4373، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 493 پر ہے۔
وَمَا نُرِيهِم مِّنۡ ءَايَةٍ إِلَّا هِيَ أَكۡبَرُ مِنۡ أُخۡتِهَاۖ وَأَخَذۡنَٰهُم بِٱلۡعَذَابِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُونَ
اور ہم انہیں جو نشانی دکھاتے تھے وه دوسری سے بڑھی چڑھی ہوتی تھی1 اور ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا تاکہ وه باز آجائیں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 ان نشانیوں سے وہ نشانیاں مراد ہیں جو طوفان ٹڈی دل، جوئیں، مینڈک اور خون وغیرہ کی شکل میں یکے بعد دیگرے انہیں دکھائی گئیں، جن کا تذکرہ سورۂ اعراف، آیات 133۔ 135 میں گزر چکا ہے۔ بعد میں آنے والی ہر نشانی پہلی نشانی سے بڑی چڑھی ہوتی، جس سے حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی صداقت واضح سے واضح تر ہوجاتی۔
- 2 مقصد ان نشانیوں یا عذاب سے یہ ہوتا تھا کہ شاید وہ تکذیب سے باز آجائیں۔
43:48 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 43:48
Al-Mukhtasar
48- ہم فرعون اور اس کی قوم کے سرداروں کو موسیٰ علیہ السلام کی لائی ہوئی شریعت کی سچائی کی جو نشانی اور حجت دکھاتے، وہ اپنے سے پہلی حجت سے بڑی ہوتی اور ہم نے انھیں دنیا میں عذاب میں پکڑا کہ شاید وہ اس کفر سے باز آجائیں جس پر وہ تھے۔ لیکن یہ سب بے فائدہ رہا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 493
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 492
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 493
آیت 43:48 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الزخرف. 114 میں سے سورت نمبر 43 · آیات کی تعداد: 89.
آیت 43:48 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 43:48 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 493 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 492 · نسخ مصحف (612 صفحات): 493.
آیت 43:48 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 43:48 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 43:48: حروف کی تعداد 55، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 43:48 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 43:48 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,373 ہے۔
سورۃ الزخرف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزخرف: آیات کی تعداد 89۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 43 پر ہے۔
سورۃ الزخرف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزخرف مکی ہے۔
کیا آیت 43:48 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 43:48 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزخرف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 89 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔