مواد پر جائیں

سورۃ الزمر 39:32

یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 32 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4090، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 462 پر ہے۔

۞ فَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّن كَذَبَ عَلَى ٱللَّهِ وَكَذَّبَ بِٱلصِّدۡقِ إِذۡ جَآءَهُۥٓۚ أَلَيۡسَ فِي جَهَنَّمَ مَثۡوٗى لِّلۡكَٰفِرِينَ

اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولے1 ؟ اور سچا دین جب اس کے پاس آئے تو اسے جھوٹا بتائے2؟ کیا ایسے کفار کے لیے جہنم ٹھکانا نہیں ہے؟

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی دعویٰ کرے کہ اللہ کی اولاد ہے یااس کاشریک ہے یا اس کی بیوی ہے درآں حالیکہ وہ ان سب چیزوں سےپاک ہے۔
  2. 2 جس میں توحید ہے، احکام و فرائض ہیں، عقیدۂ بعث ونشور ہے، محرمات سے اجتناب ہے، مومنین کے لیے خوش خبری اورکافروں کے لیے وعیدیں ہیں۔ یہ دین و شریعت جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے، اسےوہ جھوٹا بتلائے۔

39:32 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الزمر
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الزمر 39:32 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 39:32

Al-Mukhtasar

32- اس سے بڑھ کر ظالم کوئی نہیں جو اللہ تعالیٰ سے ایسی بات منسوب کرے جو اس کی شان کے لائق نہیں، جیسے شریک، بیوی اور اولاد۔ اس سے بڑا ظالم بھی کوئی نہیں جو اس وحی کو جھٹلائے جو رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم لے کر آئے۔ کیا اللہ کے ساتھ اور اس کے رسول کی لائی ہوئی وحی کے ساتھ کفر کرنے والوں کے لیے جہنم میں ٹھکانا نہیں؟! کیوں نہیں، بلاشبہ ان کے لیے اس میں ٹھکانا اور مسکن یقینی ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
462
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
462
نسخ مصحف (612 صفحات)
463
آیت 39:32 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 39:32 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 39:32 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 462 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 462 · نسخ مصحف (612 صفحات): 463.

آیت 39:32 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 39:32 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 39:32: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 39:32 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 39:32 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,090 ہے۔

سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔

سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الزمر مکی ہے۔

کیا آیت 39:32 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 39:32 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play