مواد پر جائیں

سورۃ الزمر 39:75

یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 75 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4133، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 467 پر ہے۔

وَتَرَى ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ حَآفِّينَ مِنۡ حَوۡلِ ٱلۡعَرۡشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡۚ وَقُضِيَ بَيۡنَهُم بِٱلۡحَقِّۚ وَقِيلَ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

اور تو فرشتوں کو اللہ کے عرش کے اردگرد حلقہ باندھے ہوئے اپنے رب کی حمد و تسبیح کرتے ہوئے دیکھے گا1 اور ان میں انصاف کا فیصلہ کیا جائے گا اور کہہ دیا جائے گا کہ ساری خوبی اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنہار ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 قضائے الٰہی کے بعد جب اہل ایمان جنت میں اور اہل کفر و شرک جہنم میں چلے جائیں گے، آیت میں اس کے بعد کا نقشہ بیان کیا گیا ہے کہ فرشتے عرش الٰہی کو گھیرے ہوئے تسبیح و تحمید میں مصروف ہوں گے۔
  2. 2 یہاں حمد کی نسبت کسی ایک مخلوق کی طرف نہیں کی گئی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر چیز (ناطق و غیر ناطق) کی زبان پر حمد الٰہی کے ترانے ہوں گے۔

39:75 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الزمر
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الزمر 39:75 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 39:75

Al-Mukhtasar

75- اس دن فرشتے حاضر باش، عرش کے اردگرد حلقہ باندھے اللہ تعالیٰ کو ان صفات سے پاک قرار دے رہے ہوں گے جو کافر اس کے بارے میں بیان کرتے ہیں اور جو اس کی شان کے لائق نہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام مخلوقات کے درمیان عدل و انصاف سے فیصلہ فرمائے گا اور وہ جسے عزت دینا چاہے گا، اسے عزت دے گا اور جسے عذاب دینا چاہے گا، عذاب دے گا اور کہہ دیا جائے گا: ساری تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو تمام مخلوقات کا رب ہے، اس کے اس فیصلے پر جس کی رُو سے اس نے اپنے مومن بندوں پر رحمت فرمائی اور اپنے کافر بندوں کو عذاب سے دوچار کیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
467
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
467
نسخ مصحف (612 صفحات)
468
آیت 39:75 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 39:75 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 39:75 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 467 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 467 · نسخ مصحف (612 صفحات): 468.

آیت 39:75 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 39:75 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 39:75: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 39:75 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 39:75 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,133 ہے۔

سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔

سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الزمر مکی ہے۔

کیا آیت 39:75 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 39:75 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play