سورۃ فاطر 35:27
یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 27 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3687، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 437 پر ہے۔
أَلَمۡ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٗ فَأَخۡرَجۡنَا بِهِۦ ثَمَرَٰتٖ مُّخۡتَلِفًا أَلۡوَٰنُهَاۚ وَمِنَ ٱلۡجِبَالِ جُدَدُۢ بِيضٞ وَحُمۡرٞ مُّخۡتَلِفٌ أَلۡوَٰنُهَا وَغَرَابِيبُ سُودٞ
کیا آپ نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے مختلف رنگتوں کے پھل نکالے1 اور پہاڑوں کے مختلف حصے ہیں سفید اور سرخ کہ ان کی بھی رنگتیں مختلف ہیں اور بہت گہرے سیاه.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی جس طرح مومن اور کافر، صالح اور فاسد دونوں قسم کے لوگ ہیں، اسی طرح دیگر مخلوقات میں بھی تفاوت اور اختلاف ہے۔ مثلاً پھلوں کے رنگ بھی مختلف ہیں اور ذائقے، لذت اور خوشبو میں بھی ایک دوسرے سے مختلف۔ حتیٰ کہ ایک ایک پھل کے بھی کئی کئی رنگ اور ذائقے ہیں جیسے کھجور ہے، انگور ہے، سیب ہے اور دیگر بعض پھل ہیں۔
- 2 اسی طرح پہاڑ اور اس کے حصے یا راستے اور خطوط مختلف رنگوں کے ہیں، سفید، سرخ اور بہت گہرے سیاہ، جُدَدٌ جُدَّةٌ کی جمع ہے، راستہ یا لکیر۔ غَرَابِيبُ، غِرْبِيبٌ کی جمع اور سُودٌ، أَسْوَدُ (سیاہ) کی جمع ہے۔ جب سیاہ رنگ کے گہرے پن کو ظاہر کرنا ہو تو اسود کے ساتھ غربیب کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ اسود غربیب، جس کے معنی ہوتے ہیں، بہت گہرا سیاہ۔
35:27 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 35:27
Al-Mukhtasar
27- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کیا آپ نے دیکھا نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے بارش کا پانی نازل کیا، پھر درختوں کو اس سے سیراب کر کے ہم نے اس پانی کے ساتھ سرخ، سبز اور زرد وغیرہ مختلف رنگوں کے پھل نکالے۔ اور پہاڑوں کی مختلف پٹیاں ہیں، کوئی سفید ہے تو کوئی سرخ اور کئی گہری سیاہ ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 437
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 437
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 438
آیت 35:27 کس سورت میں ہے؟
سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.
آیت 35:27 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 35:27 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 437 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 437 · نسخ مصحف (612 صفحات): 438.
آیت 35:27 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 35:27 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 35:27: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 35:27 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 35:27 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,687 ہے۔
سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔
سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ فاطر مکی ہے۔
کیا آیت 35:27 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 35:27 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔