مواد پر جائیں

سورۃ فاطر 35:28

یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 28 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3688، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 437 پر ہے۔

وَمِنَ ٱلنَّاسِ وَٱلدَّوَآبِّ وَٱلۡأَنۡعَٰمِ مُخۡتَلِفٌ أَلۡوَٰنُهُۥ كَذَٰلِكَۗ إِنَّمَا يَخۡشَى ٱللَّهَ مِنۡ عِبَادِهِ ٱلۡعُلَمَٰٓؤُاْۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ

اور اسی طرح آدمیوں اور جانوروں اور چوپایوں میں بھی بعض ایسے ہیں کہ ان کی رنگتیں مختلف ہیں1 ، اللہ سے اس کے وہی بندے ڈرتے ہیں جو علم رکھتے ہیں2 واقعی اللہ تعالیٰ زبردست بڑا بخشنے واﻻ ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی انسان اور جانور بھی سفید، سرخ، سیاہ اور زرد رنگ کے ہوتے ہیں۔
  2. 2 یعنی اللہ کی ان قدرتوں اور اس کے کمال صناعی کو وہی جان اور سمجھ سکتے ہیں جو علم رکھنے والے ہیں، اس علم سے مراد کتاب وسنت اور اسرار الہیٰہ کا علم ہے اور جتنی انہیں رب کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔ اتنا ہی وہ رب سے ڈرتے ہیں، گویا جن کےاندر خشیت الٰہی نہیں ہے، سمجھ لو کہ علم صحیح سے بھی محروم ہیں۔ سفیان ثوری فرماتے ہیں کہ علما کی تین قسمیں ہیں۔ عالم باللہ اور عالم بامراللہ، یہ وہ ہے جو اللہ سے ڈرتا اور اس کے حدود وفرائض کو جانتا ہے۔ دوسرا صرف عالم باللہ، جو اللہ سےتو ڈرتا ہے لیکن اس کے حدود وفرائض سے بےعلم ہے۔ تیسرا، صرف عالم بامراللہ، جو حدودوفرائض سے باخبر ہے لیکن خشیت الٰہی سے عاری ہے (ابن کثیر)۔
  3. 3 یہ رب سے ڈرنے کی علت ہے کہ وہ اس بات پر قادر ہے کہ نافرمان کو سزا دے اور توبہ کرنے والے کے گناہ معاف فرما دے۔

35:28 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ فاطر
0/45
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي فاطر 35:28 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 35:28

Al-Mukhtasar

28- اور اسی طرح آدمیوں، جانوروںاور چوپایوں (اونٹ، گائے اور بکری) میں بھی مذکورہ چیزوں کی طرح مختلف رنگ ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے مقام و مرتبہ کی تعظیم کرنے اور اس سے ڈرنے والے اس کے عالم بندے ہی ہیں کیونکہ وہ اس کی صفات، شریعت اور قدرت کے دلائل سے واقف ہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ سب پر غالب ہے، اس پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔ اس کے بندوں میں سے جو اس کے حضور توبہ کرے، وہ اس کے گناہ بے حد بخشنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
437
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
437
نسخ مصحف (612 صفحات)
438
آیت 35:28 کس سورت میں ہے؟

سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.

آیت 35:28 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 35:28 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 437 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 437 · نسخ مصحف (612 صفحات): 438.

آیت 35:28 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 35:28 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 35:28: حروف کی تعداد 76، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 35:28 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 35:28 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,688 ہے۔

سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔

سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ فاطر مکی ہے۔

کیا آیت 35:28 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 35:28 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play