مواد پر جائیں

سورۃ فاطر 35:33

یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 33 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3693، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 438 پر ہے۔

جَنَّٰتُ عَدۡنٖ يَدۡخُلُونَهَا يُحَلَّوۡنَ فِيهَا مِنۡ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٖ وَلُؤۡلُؤٗاۖ وَلِبَاسُهُمۡ فِيهَا حَرِيرٞ

وه باغات میں ہمیشہ رہنے کے جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے سونے1 کے کنگن اور موتی پہنائے جاویں گے۔ اور پوشاک ان کی وہاں ریشم کی ہوگی.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 بعض کہتے ہیں کہ جنت میں صرف سابقون جائیں گے، لیکن یہ صحیح نہیں۔ قرآن کا سیاق اس امر کا متقاضی ہے کہ تینوں قسمیں جنتی ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ سابقین بغیر حساب کتاب کے اور مقتصدین آسان حساب کے بعد اور ظالمین شفاعت سے یا سزا بھگتنے کے بعد جنت میں جائیں گے۔ جیسا کہ احادیث سے واضح ہے۔ محمد بن حنفیہ کا قول ہے یہ امت مرحومہ ہے، ظالم یعنی گناہگار کی مغفرت ہوجائے گی، مقتصد، اللہ کے ہاں جنت میں ہوگا اور سباق بالخیرات درجات عالیہ پر فائز ہوگا۔ (ابن کثیر)۔
  2. 2 حدیث میں آتا ہے کہ (ریشم اور دیباج دنیا میں مت پہنو، اس لئے کہ جو اسے دنیا میں پہنے گا، وہ اسے آخرت میں نہیں پہنے گا)۔ (صحيح بخاري، وصحيح مسلم، كتاب اللباس)۔

35:33 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ فاطر
0/45
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي فاطر 35:33 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 35:33

Al-Mukhtasar

33- یہ پسندیدہ اور چنے ہوئے لوگ اپنے قیام کی جنتوں میں داخل ہوں گے جہاں انھیں موتی اور سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور جنت میں ان کا لباس ریشم کا ہوگا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
438
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
438
نسخ مصحف (612 صفحات)
439
آیت 35:33 کس سورت میں ہے؟

سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.

آیت 35:33 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 35:33 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 438 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 438 · نسخ مصحف (612 صفحات): 439.

آیت 35:33 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 35:33 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 35:33: حروف کی تعداد 56، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 35:33 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 35:33 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,693 ہے۔

سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔

سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ فاطر مکی ہے۔

کیا آیت 35:33 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 35:33 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play