مواد پر جائیں

سورۃ فاطر 35:32

یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 32 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3692، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 438 پر ہے۔

ثُمَّ أَوۡرَثۡنَا ٱلۡكِتَٰبَ ٱلَّذِينَ ٱصۡطَفَيۡنَا مِنۡ عِبَادِنَاۖ فَمِنۡهُمۡ ظَالِمٞ لِّنَفۡسِهِۦ وَمِنۡهُم مُّقۡتَصِدٞ وَمِنۡهُمۡ سَابِقُۢ بِٱلۡخَيۡرَٰتِ بِإِذۡنِ ٱللَّهِۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَضۡلُ ٱلۡكَبِيرُ

پھر ہم نے ان لوگوں کو (اس) کتاب1 کا وارث بنایا جن کو ہم نے اپنے بندوں میں سے پسند فرمایا۔ پھر بعضے تو ان میں اپنی جانوں پر ﻇلم کرنے والے ہیں2 اور بعضے ان میں متوسط درجے کے ہیں3 اور بعضے ان میں اللہ کی توفیق سے نیکیوں میں ترقی کئے چلے جاتے ہیں4۔ یہ بڑا فضل ہے.5

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 کتاب سے مراد قرآن اور چنے ہوئے بندوں سے مراد امت محمدیہ ہے۔ یعنی اس قرآن کا وارث ہم نے امت محمدیہ کو بنایا ہے جسے ہم نے دوسری امتوں کے مقابلے میں چن لیا اور اسے شرف وفضل سے نوازا۔ یہ تقریباً وہی مفہوم ہے جو آیت«وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ»(البقرة: 143) کا ہے۔
  2. 2 امت محمدیہ کی تین قسمیں بیان فرمائیں۔ یہ پہلی قسم ہے، جس سے مراد ایسے لوگ ہیں جو بعض فرائض میں کوتاہی اور بعض محرمات کا ارتکاب کرلیتے ہیں یا بعض کے نزدیک وہ ہیں جو صغائر کا ارتکاب کرتے ہیں۔ انہیں اپنے نفس پر ظلم کرنے والا اس لئے کہا کہ وہ اپنی کچھ کوتاہیوں کی وجہ سے اپنے کو اس اعلیٰ درجے سے محروم کرلیں گے جو باقی دو قسموں کو حاصل ہوں گے۔
  3. 3 یہ دوسری قسم ہے، یعنی ملے جلے عمل کرتے ہیں یا بعض کے نزدیک وہ ہیں جو فرائض کے پابند، محرمات کے تارک تو ہیں لیکن کبھی مستحبات کا ترک اور بعض محرمات کا ارتکاب بھی ان سے ہوجاتا ہے یا وہ ہیں جو نیک تو ہیں لیکن پیش پیش نہیں ہیں۔
  4. 4 یہ وہ ہیں جو دین کے معاملے میں پچھلے دونوں سے سبقت کرنے والے ہیں۔
  5. 5 یعنی کتاب کا وارث کرنا اور شرف وفضل میں ممتاز (مصطفیٰ) کرنا۔

35:32 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ فاطر
0/45
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي فاطر 35:32 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 35:32

Al-Mukhtasar

32- پھر ہم نے امتِ محمدیہ علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کو، جسے ہم نے ساری امتوں سے برگزیدہ بنایا، قرآن عطا فرمایا۔ اب ان میں سے کچھ تو حرام کردہ کام کر کے اور فرائض و واجبات ترک کر کے خود پر ظلم کرنے والے ہیں اور کچھ ان میں سے واجبات کی ادائیگی کر کے اور حرام کو ترک کر کے درمیانی راہ چلنے والے ہیں، اگرچہ وہ بعض مستحب امور کو ترک کرتے اور بعض مکروہ کام کرتے ہیں۔ کچھ ان میں سے اللہ کے حکم سے نیکیوں میں آگے بڑھنے والے ہیں۔ یہ وہ ہیں جو واجبات و مستحبات ادا کرتے اور حرام و مکروہات کو ترک کر دیتے ہیں۔ یہ مذکورہ امر کہ اس امت کو چن لینا اور اسے قرآن عطا کرنا، اتنا بڑا فضل و احسان ہے کہ کوئی احسان اس کے برابر نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
438
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
438
نسخ مصحف (612 صفحات)
439
آیت 35:32 کس سورت میں ہے؟

سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.

آیت 35:32 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 35:32 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 438 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 438 · نسخ مصحف (612 صفحات): 439.

آیت 35:32 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 35:32 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 35:32: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 35:32 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 35:32 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,692 ہے۔

سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔

سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ فاطر مکی ہے۔

کیا آیت 35:32 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 35:32 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play