سورۃ فاطر 35:37
یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3697، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 438 پر ہے۔
وَهُمۡ يَصۡطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَآ أَخۡرِجۡنَا نَعۡمَلۡ صَٰلِحًا غَيۡرَ ٱلَّذِي كُنَّا نَعۡمَلُۚ أَوَلَمۡ نُعَمِّرۡكُم مَّا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَن تَذَكَّرَ وَجَآءَكُمُ ٱلنَّذِيرُۖ فَذُوقُواْ فَمَا لِلظَّٰلِمِينَ مِن نَّصِيرٍ
اور وه لوگ اس میں چلائیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! ہم کو نکال لے ہم اچھے کام کریں گے برخلاف ان کاموں کے جو کیا کرتے تھے1 ، (اللہ کہے گا) کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی کہ جس کو سمجھنا ہوتا2 وه سمجھ سکتا اور تمہارے پاس ڈرانے واﻻ بھی پہنچا تھا3، سو مزه چکھو کہ (ایسے) ﻇالموں کا کوئی مددگار نہیں.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی غیروں کی بجائے تیری عبادت اور معصیت کی بجائے اطاعت کریں گے۔
- 2 اس سے مراد کتنی عمر ہے؟ مفسرین نے مختلف عمریں بیان کی ہیں۔ بعض نے احادیث سے استدلال کرتے ہوئے کہا کہ 60 سال کی عمر مراد ہے۔ (ابن کثیر) لیکن ہمارے خیال میں عمر کی تعیین صحیح نہیں، اس لئے کہ عمریں مختلف ہوتی ہیں، کوئی جوانی میں، کوئی کہولت میں اور کوئی بڑھاپے میں فوت ہوتا ہے، پھر یہ ادوار بھی لمحۂ گزراں کی طرح مختصر نہیں ہوتے، بلکہ ہر دور خاصا ممتد (لمبا) ہوتا ہے۔ مثلاً جوانی کا دور، بلوغت سے کہولت تک اور کہولت کا دور شیخوخت بڑھاپے تک اور بڑھاپے کا دور موت تک رہتا ہے۔ کسی کو سوچ بچار، نصیحت خیزی اور اثر پذیری کے لئے چند سال، کسی کو اس سے زیادہ اور کسی کو اس سے بھی زیادہ سال ملتے ہیں اور سب سے یہ سوال کرنا صحیح ہوگا کہ ہم نے تجھے اتنی عمر دی تھی کہ اگر تو حق کو سمجھنا چاہتا تو سمجھ سکتا تھا، پھر تونے حق کو سمجھنے اور اسے اختیار کرنے کی کوشش کیوں نہیں کی؟
- 3 اس سے مراد نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) ہیں۔ یعنی یاددہانی اور نصیحت کے لئے پیغمبر (صلى الله عليه وسلم) اور اس کے منبرومحراب کے وارث علما اور دعاۃ تیرے پاس آئے، لیکن تونے اپنی عقل وفہم سے کام لیا نہ داعیان حق کی باتوں کی طرف دھیان کیا۔
35:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 35:37
Al-Mukhtasar
37-وہ اس میں بلند آواز سے چیختے چلاتے درخواست کریں گے: اے ہمارے رب! ہمیں آگ سے نکال دے۔ ہم تیری رضا کے حصول کے لیے اور تیرے عذاب سے بچنے کے لیے نیک عمل کریں گے جو ہمارے ان عملوں سے بالکل مختلف ہوں گے جو ہم دنیا میں پہلے کر کے آئے ہیں۔ اس پر اللہ تعالیٰ انھیں جواب دے گا: کیا ہم نے تمھیں اتنی عمر نہ دی تھی کہ جسے نصیحت حاصل کرنا ہوتی وہ نصیحت حاصل کر لیتا اور اللہ کے حضور توبہ کرتا اور نیک اعمال کرتا؟ تمھیں اللہ کے عذاب سے ڈرانے والا رسول بھی تمھارے پاس آیا تھا۔ اس سب کے بعد تمھاری کوئی دلیل معتبر ہے نہ کوئی عذر قابلِ قبول ہے، اب تم آگ کا عذاب چکھو۔ کفر اور نافرمانیاں کر کے خود پر ظلم کرنے والوں کا کوئی مددگار نہیں جو انھیں اللہ کے عذاب سے بچائے یا اس میں کوئی کمی کرا سکے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 438
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 438
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 439
آیت 35:37 کس سورت میں ہے؟
سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.
آیت 35:37 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 35:37 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 438 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 438 · نسخ مصحف (612 صفحات): 439.
آیت 35:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 35:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 35:37: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 35:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 35:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,697 ہے۔
سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔
سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ فاطر مکی ہے۔
کیا آیت 35:37 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 35:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔