مواد پر جائیں

سورۃ فاطر 35:40

یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 40 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3700، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 439 پر ہے۔

قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ شُرَكَآءَكُمُ ٱلَّذِينَ تَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَرُونِي مَاذَا خَلَقُواْ مِنَ ٱلۡأَرۡضِ أَمۡ لَهُمۡ شِرۡكٞ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ أَمۡ ءَاتَيۡنَٰهُمۡ كِتَٰبٗا فَهُمۡ عَلَىٰ بَيِّنَتٖ مِّنۡهُۚ بَلۡ إِن يَعِدُ ٱلظَّٰلِمُونَ بَعۡضُهُم بَعۡضًا إِلَّا غُرُورًا

آپ کہیئے! کہ تم اپنے قرارداد شریکوں کا حال تو بتلاؤ جن کو تم اللہ کے سوا پوجا کرتے ہو۔ یعنی مجھ کو یہ بتلاؤ کہ انہوں نے زمین میں سے کون سا (جزو) بنایا ہے یا ان کا آسمانوں میں کچھ ساجھا ہے یا ہم نے ان کو کوئی کتاب دی ہے کہ یہ اس کی دلیل پر قائم ہوں1 ، بلکہ یہ ﻇالم ایک دوسرے سے نرے دھوکے کی باتوں کا وعده کرتے آتے ہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی ہم نے ان پر کوئی کتاب نازل کی ہو، جس میں یہ درج ہو کہ میرے بھی کچھ شریک ہیں جو آسمان وزمین کی تخلیق میں حصے دار اور شریک ہیں۔
  2. 2 یعنی ان میں سے کوئی بات بھی نہیں ہے۔ بلکہ یہ آپس میں ہی ایک دوسرے کو گمراہ کرتے آئے ہیں . ان کے لیڈر اور پیر کہتے تھے کہ یہ معبود انہیں نفع پہنچائیں گے، انہیں اللہ کے قریب کردیں گے اور ان کی شفاعت کریں گے۔ یا یہ باتیں شیاطین مشرکین سے کہتے تھے۔ یا اس سے وہ وعدہ مراد ہے جس کا اظہار وہ ایک دوسرے کے سامنے کرتے تھے کہ وہ مسلمانوں پر غالب آئیں گے جس سے ان کو اپنے کفر پر جمے رہنے کا حوصلہ ملتا تھا۔

35:40 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ فاطر
0/45
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي فاطر 35:40 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 35:40

Al-Mukhtasar

40- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں: مجھے اپنے ان شریکوں کے بارے میں بتاؤ جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو، انھوں نے زمین میں کیا بنایا ہے؟ کیا انھوں نے اس کے پہاڑ پیدا کیے ہیں؟ کیا اس میں نہریں جاری کی ہیں؟ کیا اس کے جانور بنائے ہیں؟ یا آسمانوں کی تخلیق میں وہ اللہ کے ساتھ شریک تھے؟ یا ہم نے انھیں کوئی کتاب دی ہے جس میں اس بات کی دلیل ہو کہ ان کا اپنے شریکوں کی عبادت کرنا صحیح ہے؟ ان میں سے کسی چیز کا وجود نہیں بلکہ یہ کفر اور نافرمانیوں کے ذریعے سے اپنے آپ پر ظلم کرنے والے لوگ ایک دوسرے سے نرے دھوکے کی باتوں کا وعدہ کرتے آرہے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
33
مدینہ مصحف (604 صفحات)
439
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
439
نسخ مصحف (612 صفحات)
440
آیت 35:40 کس سورت میں ہے؟

سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.

آیت 35:40 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 35:40 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 439 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 439 · نسخ مصحف (612 صفحات): 440.

آیت 35:40 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 33.

آیت 35:40 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 35:40: حروف کی تعداد 128، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 35:40 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 35:40 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,700 ہے۔

سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔

سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ فاطر مکی ہے۔

کیا آیت 35:40 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 35:40 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play